25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ڈاکٹر ہمدردانہ سلوک کریں: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دلّی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ونیکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ اسپتالوں اور ڈاکٹروں کو مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور رحم دلی کا سلوک کرناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سلوک سے مریضوں کو جلد صحت یاب ہونے میں مدد ملتی ہے اور علاج کےد وران وہ بہتر محسوس کرتے ہیں۔ وہ آج وشاکھا پٹنم، آندھرا پردیش میں کمس آئیکن اسپتال کا افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر آندھرا پردیش کے سڑکوں اور بلڈنگز کے وزیر جناب سی ایچ۔ ایا ناپتروڈو اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

نائب صدر نے کہا کہ ہمیں صحت پر ہونے والے اخراجات کو کم کرنے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ طبی سہولتیں اور صحت دیکھ ریکھ کی سہولت اتنی کم قیمت میں دستیاب ہونی چاہئے کہ جسے عام لوگ برداشت کرسکیں۔ 434 بستروں والے اس اسپتال سے توقع ہے کہ یہ بندرگاہ کے شہر وشاکھا پٹنم کے آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کو طبی خدمات فراہم کرائے گا۔

نائب صدر نے کہاکہ ہمیں عوام کو سستی صحت دیکھ ریکھ خدمات فراہم کرانی چاہئیں۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ وہ معالج کے طور پر اپنے فرائض انجام دیتے وقت خدمت خلق کا جذبہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کا کام محض دوائیں دینے تک ہی نہیں ہے بلکہ انہیں لوگوں کو مشورہ دینا چاہئے اور بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ان کی رہنمائی کرنی  چاہئے۔

نائب صدر نے ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ ٹہلنے ، دوڑنے، ورزش یا یوگا کرنے جیسے جسمانی محنت کے کاموں میں سرگرمی سے حصہ لینے اور صحت مندانہ طرز زندگی کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی  کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرہ ملک کو اقتصادی طور پر آگے لے جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More