19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مزید 100 وَن اسٹاک سینٹر کو منظوری ، خواتین و اطفال بہبود کی وزارت کے ذریعے اب تک قائم کئے گئے وَن اسٹاپ مراکز کی تعداد 182 ہوئی

Urdu News

نئی دہلی، اطفال بہبود کی وزارت کے  پروگرام  اپروول بورڈ  ( پی اے بی ) کی  آج  منعقدہ میٹنگ میں   ہریانہ  ، ہماچل پردیش ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، میزورم  ، ناگا لینڈ  ، اڈیشہ  ، تمل ناڈو اور اتر پردیش میں  مزید  100 وَن اسٹاپ سینٹر ( او ایس سی  ) کے قیام کو منظوری دی گئی ۔

          خواتین و اطفال بہبود کی وزارت نے   اپریل ، 2015 ء سے  اب تک   ، تشدد سے متاثرہ خواتین کے لئے  وَن اسٹاپ سینٹرس ( او ایس سی) اسکیم کے تحت 182 سینٹروں کو  منظوری دی ہے ۔  33 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں اب تک اِن مراکز پر  تشدد کی شکار  1.3 لاکھ سے زیادہ  خواتین کو  مدد  بہم پہنچائی گئی ہے ۔

          او ایس سی کا مقصد تشدد کی شکار خواتین کو مربوط خدمات بہم پہنچانا ہے، جن میں  پولیس  مدد ، طبی مدد  ، نفسیاتی – سماجی  کاؤنسلنگ  ، قانونی مدد / کاؤنسلنگ  ، 5 دنوں تک  عارضی قیام   وغیرہ  شامل ہیں تاکہ   متاثرہ خاتون   ایک ہی چھت کے نیچے    ، اِن خدمات  سے استفادہ کر سکیں ۔  یہ وَن اسٹاپ سینٹر  ایک معیاری فارمیٹ میں  پہلے سے موجود  عمارتوں  یا  نو تعمیر شدہ عمارتوں میں  قائم کئے گئے ہیں ۔  رائے پور ، چھتیس گڑھ  میں  قائم کیا گیا او ایس سی ، جو کہ ایک شاندار عمارت   میں  چل رہا ہے ، کو  بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر  8 مارچ ، 2018 ء کو راشٹرپتی ایوارڈ سے نوازا گیا  ۔

          21 اپریل ، 2018 ء کو  ہوئے  کابینہ  کے فیصلے کے  مطابق  آنے والے برسوں میں ہر ضلع میں کم از کم ایک او ایس سی   قائم کیا جائے گا اور ہر او ایس سی کو  مضبوط کرنے کے لئے  الگ سے  50000 روپئے دیئے جائیں گے  تاکہ  فوری طور پر  فرسٹ ایڈ  کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔

          اسی طرح سے اپریل ، 2015 ء میں  وزارت کے ذریعے  شروع کیا گیا  خواتین ہیلپ لائن  نمبر  ( 181 ) اب  30 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں   کام کر رہا ہے ۔  سبھی او ایس سی کو اس خواتین ہیلپ لائن  نمبر سے  جوڑا گیا ہے ۔  ان ہیلپ لائن کے ذریعے اب تک  16.5 لاکھ  خواتین  کی مدد  کی گئی ہے ۔

7 مئی ، 2018 ء کو پی اے بی کی میٹنگ میں  وَن اسٹاپ سینٹروں کے قیام کے لئے   منظور کئے گئے  اضلاع کی فہرست درج ذیل ہے :

7 مئی ، 2018 ء کو پی اے بی کی میٹنگ میں  وَن اسٹاپ سینٹروں کے قیام کے لئے   منظور کئے گئے  اضلاع کی فہرست

نمبر شمار

ریاست  / مرکز  کے زیر انتظام علاقوں کا نام

اضلاع کے نام

اضلاع کی مجموعی تعداد

ہریانہ

  1. انبالہ
  2. چرکی دادری
  3. فتح آباد
  4. جھجر
  5. جند
  6. کیتھال
  7. کروکشیتر
  8. میوات
  9. پلوَل
  10. پنچکولا
  11. پانی پت
  12. روہتک
  13. سرسہ
  14. سونی پت
  15. یمنا نگر

15

ہماچل پردیش

        1. منڈی

1

مدھیہ پردیش

  1. اَگر مالوا
  2. علی راج پور
  3. انوپ پور
  4. اشوک نگر
  5. بالا گھاٹ
  6. بروانی
  7. بیتول
  8. بھنڈ
  9. چھتر پور
  10. دموہ
  11. دِندوری
  12. گنا
  13. جھبوا
  14. منڈلا
  15. مندا سور
  16. نرسنگھ پور
  17. نیمک
  18. رائے سین
  19. راج گڑھ
  20. سیہور
  21. شاجا پور
  22. شیو پور
  23. سدھی
  24. ٹیکم گڑھ
  25. امیریا

25

مہا راشٹرا

        1. واردھا

1

میزورم

        1. چمپئی

1

ناگالینڈ

        1. توئین سانگ

3

اڈیشہ

        1. کورا پٹ

1

تمل ناڈو

        1. کوئمبٹور

1

Uttar Pradesh

  1. علی گڑھ
  2. امبیڈکر نگر
  3. امیٹھی ( چھتر پتی ساہوجی مہاراج نگر )
  4. امروہہ  ( جے پی نگر )
  5. اوریا
  6. اعظم گڑھ
  7. باغبپت
  8. بل یا
  9. بلرام پور
  10. بارہ بنکی
  11. بستی
  12. بھدوہی
  13. بجنور
  14. بدایوں
  15. بلند شہر
  16. چندولی
  17. چترکوٹ
  18. دیوریا
  19. ایٹا
  20. اٹاوہ
  21. فرخ آباد
  22. فتح پور
  23. گوتم بدھ نگر
  24. گونڈا
  25. ہمیر پور
  26. ہاپوڑ ( پنچ شیل نگر )
  27. ہردوئی
  28. جالون
  29. جان پور
  30. کانپور دیہات
  31. کانشی رام نگر ( کاس گنج )
  32. کوشامبی
  33. کشی نگر ( پڈرونا )
  34. لکھیم پور – کھیری
  35. مہاراج گنج
  36. مہوبا
  37. مین پوری
  38. متھرا
  39. مؤ
  40. پرتاپ گڑھ
  41. رائے بریلی
  42. رام پور
  43. سہارنپور
  44. سنبھل ( بھیم نگر )
  45. سنت کبیر نگر
  46. شاملی ( پربدھ نگر )
  47. شراوستی
  48. سدھارت نگر
  49. سیتا پور
  50. سون بھدرا
  51. سلطان پور
  52. اُناؤ

52

میزان

100

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More