11.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مسلح؍ نیم فوجی دستوں کی بکتر بند اور خصوصی گاڑیاں بی ایس VI-گیسوں کے اخراج سے متعلق ضابطوں سے مستثنیٰ، ان ضابطوں کا نفاذ اپریل 2020ء سے ہوگا

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے نوٹیفکیشن نمبر جیایس آر 547(ای) مؤرخہ یکم اگست 2019ء جاری کیا ہے، جس میں ہندوستانی مسلح افواج اور نیم فوجی دستوں کی بکتر بند اور دیگر خصوصی گاڑیوں کو موٹر گاڑیوں سے گیسوں کے اخراج سے متعلق سخت نئے ضوابط (بی ایسVI-)سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ان ضابطوں کا نفاذ یکم اپریل 2020ء سے ہوگا۔ وزارت نے ان موٹرگاڑیوں کو بی ایس VI-پر عمل آوری سے بھی مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

یہ استثنیٰ اس لئے دیا گیا ہے، کیونکہ یہ گاڑیاں انتہائی چیلنجوں سے پُرکارروائی اور ماحولیاتی صورت حال کے ساتھ دور دراز اور ناخوشگوار علاقوں میں چلائی جاتی ہیں۔خصوصی کارروائیوں میں سیکورٹی چیلنجز اور ضروریات کی وجہ سے مذکورہ بالا ضوابط کے ساتھ مناسب انجن  عمل آوری کے فروغ کے لئے خاصی وقت درکار ہے۔مزید برآں ان حالات میں مثالی نقل و حمل اور ایندھن کے اسٹوریج کی صورت حال کو برقرار رکھنا مشکل ہے۔

اس سے پہلے حکومت نے جی ایس آر 485 (ای) مؤرخہ 19 مئی 2017ء کے حوالے سے ملکی دفاع سے متعلق حکومتی مقاصد کے لئے استعمال کی جانے والی موٹر گاڑیوں کو بی ایس VI-ضابطوں سے چھوٹ دی تھی اور جی ایس آر 871 (ای)مؤرخہ 13 ستمبر 2018ء کے حوالے سے قانون  و انتظام کی صورتحال اور داخلی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے کارروائی مقاصد کے لئے استعمال کی جانے والی خصوصی مقصد کی گاڑیوں (بکتر بند اور دیگر خصوصی گاڑیاں)کو 31 دسمبر 2019ء تک کی مدت کے لئے چھوٹ دی تھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More