نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج یہاں مسلح افواج فلیگ ڈے کے موقع پر قومی سلامتی میں بہادری اور چوکسی کے ساتھ مسلح افواج کے تعاون کے لیے ان کی تعریف کی۔ نائب صدر جمہوریہ جناب وینکیا نائیڈو مسلح افواج فلیگ ڈے کے موقع پر جناب پوری ہری پرساد کی قیادت میں ان سے ملاقات کے لیے آئی فوجی اہلکاروں کی ٹیم کے ساتھ تبادلۂ خیال کررہے تھے۔
نائب صدر جمہوریہ نے اس موقع پر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر فوجیوں کو سلام کیا۔
اس موقع پر کرنل آر ایس دیسوال، کیپٹن(آئی این) سنجے سہراوت، صوبیدار میجر (ایچ؍کیپٹن) بی، جی، راؤ اور دیگر معززین موجود تھے۔