9.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مسلح افواج میں خواتین کی موجودگی

Urdu News

نئی دہلی، دفاعی امور کے  وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے آج راجیہ سبھا میں ڈاکٹر  وکاس  مہاتمے کو  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ    مسلح افواج میں  مرد افسروں کے مقابلے میں خواتین افسروں کی  موجودگی  کی صورت حال حسب ذیل ہے:

خواتین

مرد

بھارتی فوج

(میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کو چھوڑ کر)

1561

41074

بھارتی فضائیہ

(میڈیکل اور ڈینٹل شاخ کو چھوڑ کر)

1594

10781

بھارتی بحریہ

(میڈیکل  اور ڈینٹل افسروں کو شامل کرکے)

644

10652

مروجہ پالیسی کے مطابق خاتون افسروں کو  بھارتی فوج کی ان شاخوں میں جن کا تعلق براہ راست جنگی  رول سے ہے،  شامل نہیں کیا جاتا۔ تین خواتین فائٹر پائلٹوں پر مشتمل پہلے بیچ کو  بھارتی فضائیہ میں 2016 میں  شامل کیا گیا تھا۔

بھارتی بحریہ میں خواتین  افسروں کو  جنگ ،  جنگ میں معاون  اور معاون  کردار  والے شعبوں میں ملازمت دی جاتی ہے۔ پائلٹ اور میری ٹائم ریکانیس سینس ایئرکرافٹ پر  مشاہدین کے طور پر  خواتین جنگی رول میں بھی  رکھی جاتی ہیں۔

بحریہ میں  خواتین افسروں کو  قانون وتعلیم اور  بحری کنسٹرکٹر شاخ میں  مستقل طور پر شامل کئے جانے کی پالیسی کو  حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ فضائیہ میں حکومت نے  کچھ مخصوص شاخوں میں خواتین افسروں کو  مستقل کمیشن  دینے کے لئے   متعلقہ پالیسیوں کا اجراء  کیا ہے ۔ جہاں تک بھارتی بری فوج کا تعلق ہے ،  خواتین کو مستقل کمیشن  دیے جانے کی پالیسی  کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More