17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مسلح دستوں میں پائلٹوں کی بھرتی

Urdu News

نئی دہلی، دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے آج راجیہ سبھا میں جناب ہرش وردھن سنگھ ڈنگر پورین کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) میں پائلٹ بننے کے لئے داخلے  کے چار طریقے ہیں (این ڈی اے،سی ڈی ایس ای، اے ایف سی اے ٹی اور این سی سی خصوصی داخلہ)  این ڈی اے/ سی ڈی ایس ای کے لئے یو پی ایس سی کے ذریعہ تحریری امتحانات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اے ایف سی اے ٹی کے لئے بھارتی فضائیہ کے ذریعہ امتحان کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ بعدازاں ایس ایس بی ٹسٹنگ عمل میں آتی ہے۔ این سی سی خصوصی داخلہ امیدواران کو مجاز ’سی‘ سند (ایئرونگ) کا حامل ہونا ضروری ہوتا ہے اور انہیں براہ راست ایس ایس بی ٹیسٹنگ کے لئے بلایا جاتا ہے۔ سفارش کردہ امیدواران طبی جانچ سے گزرتے ہیں۔ فائنل میرٹ لسٹ امیدوار کی کارکردگی اور طبی فٹنس پر منحصر ہوتی ہے۔ فلائنگ تربیتی اداروں میں جو آئی اے ایف کے تحت ہیں، مکمل پرواز تربیت حاصل کرنے کے بعد کیڈٹ کو بھارتی فضائیہ میں پائلٹ کے طور پر کمیشن مل جاتا ہے۔

بھارتی بحریہ کے تحت پائلٹوں کی بھرتی مستقل کمیشن (پی سی) یا شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) کےتحت کی جاتی ہے۔

  • مستقل کمیشن (پی سی): افسروں کی مصروف خدمت ایکزی کیوٹیو برانچ کے رضاکاران (جن کی عمر 25 برس تک کی ہو) ان کا انتخاب پائلٹ تربیت کے لئے سال میں دو مرتبہ کیا جاتا ہے۔
  • شارت سروس کمیشن (ایس ایس سی): شارٹ سروس کمیشن کے لئے افسروں کو سال میں دو مرتبہ براہ راست داخلہ اسکیم کے ذریعہ شامل خدمت کیا جاتا ہے۔

بری فوج کے ہوائی شعبے میں تمام پائلٹ کمیشنڈ افسر ہوتے ہیں۔ بری فوج کے فضائی شعبے میں شمولیت کے متبادل درج ذیل ہیں۔

  • ایسے رضاکاران  جو آئی ایم اے اور او ٹی ایم اے کمیشن سے قبل کی تربیت کے دوران آرمی ایوی ایشن کا متبادل اختیار کریں۔
  • ایسے رضاکار افسران جو کسی بھارتی فوج سے متعلق ہوں اور خدمت کی ڈیڑھ برس مکمل کرچکے ہوں۔

 رضا کار افسران کو درج ذیل ٹیسٹ سے گزرنا پڑتا ہے۔

  • پائلٹ اپٹی چیوٹ اینڈ بیٹری ٹیسٹ (بی اے بی ٹی)
  • پرواز طبی امتحان

پی اے بی ٹی میں کامیابی حاصل کرنے والے افسران اور طبی امتحان میں پاس ہونے والے افسران بنیادی اور ترقی یافتہ پرواز تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اس کی تکمیل کے بعد وہ بھارتی بری فوج میں  پائلٹ ہوجاتے ہیں۔ یکم فروری 2018 تک بھارتی فضائیہ میں منظور شدہ تعداد اور پائلٹوں کی اصل تعداد کا گوشوارہ درج ذیل ہے۔

منظور شدہ تعداد

تعداد

4231

3855

مجاز اسٹبلشمنٹ کے بالمقابل بھارتی فضائیہ میں پائلٹوں کی تعداد میں تھوڑی سی قلت ہے۔

بھارتی بحریہ

سرکاری منظوری

735

بورن تعداد

644

خالی آسامیاں

91

بری فوج

بری فوج کے ایوی ایشن شعبے میں پائلٹوں کی تعداد درج ذیل ہے

منظور شدہ

794

تعیانت

602

خالی

192

آرمی پائلٹ کیڈر کی تشکیل نو سے متعلق ایک مطالعہ انجام دیا گیا تھا اور اہم فیصلے نافذ کئے گئے ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔؎

  • آئی ایم اواور او ٹی اے سے  دونوں سے ہونے والی افسروں کی براہ راست کمیشن میں اضافہ ہوا۔
  • ڈی سی او کے لئے دو برسوں کی کم سے کم مدت جو اٹیچمنٹ کے طور پر ہوگی، اس شرط کو کمیشننگ کے بعد گھٹاکر ڈیڑھ سال کردیا گیا ہے۔

بھارتیہ فضائیہ اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ فضائی عملہ پوری طرح سے کاک پٹ میں زیادہ سے زیادہ مدت تک اپنی خدمات انجام دے سکے اور یہ مدت تربیت کی لاگت کے لئے درکار مدت سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ اس امر کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے کہ صرف محدود تعداد میں اراکین کو چھوڑنے کی اجازت دی جائے اور اس سے بھارتی فضائی کی عسکری وقت پر کسی بھی سطح پر کوئی برعکس اثر مرتب نہ ہو۔

  • سال 2013 میں گاندھی نگر میں ایئر فورس سلیکشن بورڈ کی تشکیل
  • بھارتی فضائیہ میں منتخب ہونے کو عمل آسان بنایا گیا ہے۔ ایئرفورس کمانڈ ایڈمیشن ٹیسٹ (اے افی سی اے ٹی) غیر یو پی ایس سی داخلوں کے لئے مرتب کیاگیا ہے۔ اس فارمیٹ کے تحت کوئی امیدوار کسی بھی برانچ کےلئے انتخاب کی درخواست گزار سکتا ہے، جس کی شرطیں وہ پوری کرتا ہو۔ یہ تمام گزارشات واحد درخواست کے ذریعہ کی جاسکتی ہیں۔
  • بھارتی فضائیہ نے پائلٹوں کی قلت دور کرنے کےلئے سرگرم اقدامات کئے ہیں، جن میں کیریئر میلوں کا اہتمام، نمائشوں کو اہتمام، پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں اشتہارات، اسکولوں ، کالجوں میں ترغیباتی خطبات کا اہتمام، کلیدی مقامات پر بصری/ علامتی بورڈ وغیرہ  لگانا شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More