20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مسلم خواتین کو طلاق ثلاثہ کے قدیم طریق کار کی لعنت سے نجات ملی: جناب امت شاہ

Urdu News

نئی دہلی، پارلیمنٹ میں مسلم خواتین کے، شادی سے متعلق حقوق کے تحفظ کے بل 2019 کو منظوری دے

دی گئی ہے۔ داخلی امور کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سنگ میل کی حیثیت رکھنے والے اس لمحے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارک باد دی ہے کہ انھوں نے اپنے عہد کو پورا کیا اور طلاق ثلاثہ پر پابندی کو ایک قانون بنادیا۔

وزیر داخلہ نے مسلم خواتین کو بھی یہ کہتے ہوئے مبارکباد دی ہے ’’اس بل کی منظوری پر ملک بھر میں، میں مسلم بہنوں کو، طلاق ثلاثہ کی لعنت سے نجات ملنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ اس قدم سے مسلم خواتین کو اس قدیم طریق کار کی لعنت سے نجات ملے گی۔‘‘

جناب شاہ نے کہا کہ مودی حکومت خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے اور انھیں بااختیار بنانے کے تئیں خود کو وقت کئے ہوئے ہے۔ یہ بل مسلم خواتین کے وقار کے تحفظ کی طرف ایک تاریخی قدم ہے۔ اس سے مسلم خواتین کی زندگیوں میں امید اور احترام کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ اب سے مسلم خواتین کے لئے لیامحدود امکانات کھلے ہوئے ہیں اور وہ نئے بھارت کی تعمیر میں ایک مؤثر رول ادا کرنے کے لائق ہوں گی۔

جناب امت شاہ نے پارلیمنٹ کے سبھی ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’آج بھارت کی جمہوریت کے لئے ایک عظیم دن ہے۔ میں ان سبھی پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اس تاریخی بل کے لئے حمایت دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More