نئی دہلی، ؍اگست؍ مشترکہ طبی خدمات امتحان 2014 کے نتائج، پریس نوٹ مؤرخہ 12نومبر 2014 کے توسط سے منظر عام پر آچکے ہیں۔ 801 امیدواران کے ناموں کی سفارش میرٹ کا لحاظ رکھتے ہوئے تقرریوں کیلئے کی گئی ہے۔
یونین پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ طبی خدمات امتحان 2014سے متعلق قاعدہ نمبر 13 اور 14 کے مطابق آخری سفارش کردہ امیدوار کے فوراً بعدسے آگے کے سیریئل میں شامل کئے گئے امیدواروں کے ناموں کی ایک کنسولی ڈیٹڈ ریزرو لسٹ میرٹ کے لحاظ سے علیحدہ سے تیار کر رکھی ہے۔
جیسا کہ صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے خواستگاری کی گئی ہے، کمیشن نے اپنے مذکورہ اعلان نامے کے ذریعے 118امیدواران کے ناموں کی سفارش کی ہے، جن میں 17 عام زمرے کے امیدواران، 96 دیگر پسماندہ طبقات کے امیدواران اور 5 درج فہرست ذاتوں کے امیدواران شامل ہیں تاکہ مشترکہ طبی امتحان 2014 کی بنیاد پر خالی اسامیوں کو پُر کیا جا سکے۔ ان افراد کےناموں کی ایک فہرست اس اعلان نامے کے ساتھ منسلک ہے۔ صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت سفارش کردہ امیدواران سے براہ راست رابطہ رکھے گی۔
درج ذیل 34 امیدواران کی امیدواری ، جن کے رول نمبر بھی درج ذیل ہیں، عارضی ہیں۔
000428
000259 000943 001799 002428 002564
|
002599
003819 004312 004450 005125 005237
|
007451
008324 008330 008643 009524 009952
|
011784
012670 014283 015636 015655 016197
|
016401
017102 020106 022784 023381 023734
|
029185
030280 030331 030411 |
جن امیدواران کے نتائج کو پروویژنل یا عارضی کے زمرے میں رکھا گیا ہے، انہیں تقرری نامے اُس وقت تک جاری نہیں کئے جائیں گے، جب تک کہ کمیشن ان تمام امیدواران کی جانب سے متوقع اصل اسناد اور دیگر دستاویزات کی تصدیق نہیں کر لیتا۔ ان تمام امیدواران کی یہ حیثیت ریزرو لسٹ کے اعلان کی تاریخ کے بعد صرف 6 مہینے تک کیلئے برقرار رہے گی۔ اگر کوئی فرد کمیشن کےذریعے درکار دستاویزات کو اِس معینہ مدت کے اندر کمیشن کے روبرو پیش نہیں کر پاتا ، تو اُس فرد کی امیدواری خود بخود منسوخ ہو جائے گی اور اس سلسلے میں مزید کوئی خط و کتابت نہیں کی جائے گی۔