9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مشترکہ ڈیفنس سروسز امتحان (i) 2019

Urdu News

نئی دہلی، یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے تین فروری 2019 کو کرائے گئے مشترکہ ڈیفنس سروسز امتحان (i) 2019 کے نتیجے کے بنیاد پر  مندرجہ ذیل رول نمبر رکھنے والے 7953 امیدواروں  نے انٹرویو کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔یہ انٹرویو وزارت دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعہ دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جو داخلے دئے جائیں گے، وہ اس طرح ہیں۔(i)  جنوری 2020 میں شروع ہونے والے 148 ویں کورس کے لئے انڈین ملیٹری اکیڈمی دہرہ دون  (ii) جنوری 2020 میں شروع ہونے والے کورس کے لئے انڈین نیول اکیڈمی، ازھیمالا، کیرلا، (iii) جنوری 2020 میں شروع ہونے والے ایئر فورس اکیڈمی، حیدرآباد (ہوابازی سے پہلے) تربیتی کورس (207 ایف (پی))۔ (iv) اپریل  2020 میں شروع ہونے والے آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی، چنئی 111 واں ایس ایس سی کورس (این ٹی) (مردوں کے لئے)  (v) اپریل  2020 میں شروع ہونے والے آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی چنئی ، 25 واں ایس ایس سی خواتین (نان ٹیکنیکل) کورس۔

تمام امیدواروں کی امیدواری جن کے رول نمبر درج ذیل فہرست میں دیئے گئے ہیں، عارضی نوعیت کی ہے۔ امتحان کے بعد داخلے کے سلسلے میں عائد شرائط کے تحت امیدواروں کو اپنی عمر (تاریخ پیدائش) کے سلسلے میں اصل سرٹی فکیٹ داخل کرنا ہوگا، تعلیمی لیاقت، این سی سی (سی) (آرمی ونگ/ سینئر ڈویژن ایئرونگ/ نیول ونگ ) وغیرہ  جس میں انہوں نے داخلہ چاہا ہو، ان کی مصدقہ نقول کے ساتھ یہ کاغذات فوجی ہیڈ کوارٹر، اے جی ایس برانچ / آر ٹی جی/ سی ڈی ایس ای اینٹری سیکشن مردوں کے لئے  اور ایس ایس سی خواتین اینٹری سیکشن خاتون امیدواروں کے لئے، ویسٹ بلاک III گراؤنڈ فلور ونگ I آر کے پورم نئی دہلی 110066 آئی ایم اے / ایس ایس سی کے معاملے میں اپنی پہلی پسند اور وزارت دفاع   کے ہیڈ کوارٹر (بحریہ)، ڈی ایم پی آر (0آئی اورآر سیکشن) روم نمبر 204 سی ونگ  سینا بھون نئی دہلی 110011، بحریہ کے سلسلے میں اپنی پسند کے داخلے کے لئے اور فضائیہ  صدر دفتر ، جے بلاک ، روم نمبر 17 اپوزٹ وایو بھون، موتی لال نہرو مارگ نئی دہلی، 110011۔اصل سرٹی فکیٹ ایس ایس بی انٹرویو مکمل ہونے کے دو ہفتے کے اندر داخل کئے جانے چاہئیں۔ اے ایف اے کے لئے یہ سرٹی فکیٹ 13 نومبر 2019کے  بعد داخل نہیں کئے جائیں گے۔ آئی ایم اے کے لئے یکم جنوری 2020 کے بعد داخل نہیں کئے جائیں گے اور این  اے  میں داخلے کے لئے (صرف ایس ایس سی کے معاملے میں یکم اپریل 2020) یکم جنوری 2020 کے بعد داخل نہیں کئے جائیں گے۔ امیدواروں کو چاہیئے کہ وہ اصل سرٹی فکیٹ یونین پبلک سروس کمیشن کو نہ بھیجیں۔

ان تمام امیدواروں کے لئے جنہوں نے تحریری امتحان کامیابی کے ساتھ کوالیفائی کیا ہے، ضروری ہے کہ وہ اپنے آپ کو تحریری امتحان کا نتیجہ ظاہر ہونے کے دو ہفتے کے اندر اندر انڈین آرمی ریکوٹنگ ویب سائٹ joinindianarmy.nic.in   پر خود کو آن لائن رجسٹر کرائیں۔اس کے بعد کامیاب امیدواروں کو ایس ایس بی انٹرویو کے لئے مرکز اور تاریخیں الاٹ کی جائیں گی۔ان مرکزوں اور تاریخوں کے بارے میں امیدواروں کو ان کے رجسٹرڈ ای۔ میل آئی ڈی کے ذریعہ مطلع کیا جائے گا۔ اگر کوئی امیدوار اس سائٹ پر اپنے آپ کا رجسٹریشن پہلے ہی کراچکا ہے تو اسے پھر سے رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر کوئی سوال پوچھنا ہو/ لاگن کا مسئلہ ہو تو ای میل کو اس پتے پر بھیجیں۔ recruiting6-mod@nic.in. ۔

اگر امیدوار کے پتے میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو اس سے فوجی ہیڈ کوارٹر/ بحریہ کے ہیڈ کوارٹر/ فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کو جو بھی کیس ہو فوراً مطلع کیا جائے۔

یونین پبلک سروس کمیشن نے اپنے کیمپس میں ایکزامینیشن ہال بلڈنگ کے نزدیک ایک فیسی لیٹیشن کاؤنٹر قائم کیا ہے۔ امیدوار کام کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک اس امتحان کے بارے میں معلومات / وضاحت ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 01123385271، 01123381125 اور 01123098543 پر معلوم کرسکتے ہیں۔ امیدوار اپنے نتیجے کے بارے میں یو پی ایس سی کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in   سے بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

امیدواروں کی مارک شیٹ جنہوں نے کوالیفائی نہیں کیا ہے وہ او ٹی اے (ایس ایس بی انٹرویو کے بعد)  کے قطعی نتیجے کی اشاعت کی تاریخ کے پندرہ دن کے اندر اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈال دی جائے گی۔ یہ مارک شیٹ 30 دن تک ویب سائٹ پر دستیاب رہے گی۔

Click here for full list

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More