17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مشرقی جہازوں کے بیڑے کی مشرق اور جنوب مشرقی ایشیا میں سمندر پار تعیناتی

Urdu News

نئی دہلی، بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کی تعمیل میں بھارتی بحریہ کے دو جہاز اس سال مشرق اور جنوب مشرقی ایشیا میں تعیناتی کے لئے روانہ ہوگئےہیں۔ آئی این ایس 17 اور آئی این ایس کدمت آج وشاکھاپٹنم سے روانہ ہوکر سنگاپور، انڈونیشیا، ملیشیا،تھائی لینڈ، ویت نام، کمبوڈیا ، فلپائن ، جنوبی کوریا ، جاپان ، برونئی اور روس میں بارہ بندرگاہوں پر پہنچیں گے۔ یہ دونوں جہاز ملکی بندرگاہ سےدور تین مہینوں سے زائدمدت کے لئے تعینات کئے جائیں گے۔

اس تعیناتی کے دوران دونوں جہاز تھائی لینڈ میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ایسوسی ایشن (اے ایس ای اے این) کے اہتمام کردہ بیڑوں کے بین الاقوامی جائزے میں حصہ لیں گے۔ یہ جہاز بھارت- ایشین ڈائیلاگ کی 25ویں سالگرہ کی یاد میں سنگاپور ، ویت نام، فلپائن، کمبوڈیا، اور برونئی جائیں گے۔ جہاز ملیشیا میں ہونے والی انسانی بنیاد پر دی جانے والی امداد اور راحت کاری ( ایچ اے ڈی آر) مشق میں بھی حصہ لیں گے۔ روس میں یہ جہاز سالانہ بھارت روس دو طرفہ مشق آئی این ڈی آر اے میں شرکت کریں گے۔ اس سال روس میں ہونے والی اس مشق میں پہلی مرتبہ دونوں ملکوں کی بری ، بحری اور فضائیہ کی مشترکہ شراکت داری ہوگی۔ اس طرح دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں یہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More