17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مشرقی خط استوائی بحر ہند اور اس سے متصل جنوب مشرقی خلیج بنگال کے اوپر ہوا کا دباؤ

Urdu News

نئی دلّی، تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر (امیجریز) اور سطحی مشاہدے سے پتہ چلتا ہے کہ مشرقی خط استوائی بحرہند اور اس سے متصل جنوب مشرقی خلیج بنگال کے اوپر ہوا کا دباؤ بن رہا ہے اور آج صبح، 26 اپریل 2019 کو بمطابق 8:30 بجے انڈین اسٹینڈرڈ ٹائم طول البلد 2.7 ڈگری این اور عرض البلد 8.9 ڈگری ای کے نزدیک تقریباً 1140 کلومیٹر مشرق – جنوب مشرق میں تریکومالی (سری لنکا)، 1490 کلومیٹر چنئی (تمل ناڈو) کے جنوب مشرق اور 1760 کلومیٹر ماچیلی پنٹم (آندھراپردیش) کے جنوب- جنوب مشرق کے اوپر قائم ہے۔ امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اور اس کے بعد آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران اس کے مزید گہرے ہونے اور گردابی طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔

آئندہ 96 گھنٹوں کے دوران اس طوفان کے سری لنکا کے ساحل تک پہنچنے اور 30 اپریل 2019 کی شام تک شمالی تمل ناڈو اور جنوبی ساحل آندھراپردیش تک پہنچنے کا امکان ہے۔

درج ذیل جدول میں پیشگی ٹریک اور اس کے تیزتر ہونے سے متعلق معلومات دی گئی ہے:

تاریخ / وقت

(آئی ایس ٹی)

پوزیشن (طول البلد ڈگری این / عرض البلد ڈگری ای)

زیادہ سے زیادہ مستحکم سطح

ہوا کی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ)

سائیکلونک ڈسٹربینس کا زمرہ

26.04.19/0830

2.7/89.7

40-50  گسٹنگ سے  65 تک

دباؤ / ڈسٹربینس

26.04.19/1730

3.8/89.1

45-55 گسٹنگ سے 65 تک

دباؤ / ڈسٹربینس

27.04.19/0530

4.9/88.3

50-60 گسٹنگ سے  70 تک

گہرا دباؤ

27.04.19/1730

6.4/87.2

60-70 گسٹنگ سے  80 تک

گردابی طوفان

28.04.19/0530

7.7/86.3

70-80 گسٹنگ سے  90 تک

گردابی طوفان

28.04.19/1730

9.0/85.3

80-90 گسٹنگ سے  100 تک

گردابی طوفان

29.04.19/0530

10.0/84.5

90-100 گسٹنگ سے  115تک

شدید گردابی طوفان

29.04.19/1730

11.0/83.5

100-110 گسٹنگ سے 125تک

شدید گردابی طوفان

30.04.19/0530

11.7/82.7

110-120  گسٹنگ سے 135تک

شدید گردابی طوفان

وارننگ:

i۔  شدید یا بھاری بارش کی وارننگ:

  • 30؍ اپریل اور یکم مئی، 2019 کو شمالی ساحلی تمل ناڈو کے متعدد مقامات پر ہلکی، معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ یہی صورت حال 29 اپریل اور 30 اپریل کو کیرالہ میں بھی بنی رہے گی۔
  • 30؍ اپریل کو جنوب ساحلی آندھرا پردیش کے متعدد معاملات پر ہلکی سی تیز بارش جبکہ دور دراز علاقوں میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح یکم مئی 2019 کو ساحلی آندھرا پردیش کے زیادہ تر علاقوں میں ہلکی سے تیز بارش اور دور دراز علاقوں میں بھاری سے شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

ii۔  ہواؤں سے متعلق پیش گوئی:

  • 26؍ اپریل 2019 کو مشرقی خط استوائی بحر ہند اور اس سے متصل جنوبی خلیج بنگال کے وسطی حصوں میں ہواؤں کی رفتار 45-55 کلومیٹر فی گھنٹہ گسٹنگ سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ چلنے کا امکان ہے۔ جنوب مغربی خلیج بنگال اور اس سے منسلک خط استوائی بحر ہند اور سری لنکا کے ساحل کے نزدیک اور ساحل سے دور 27 اپریل کو 75 سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ سے آندھیاں آنے کا امکان ہے، جبکہ 28 اپریل 2019 کو سری لنکا کے ساحلی علاقوں اور سمندر ساحل سے دور علاقوں میں 80-90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اور 90-100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 115 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی خلیج بنگال، سری لنکا کے ساحل سمندر سے دور اور تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحلی علاقوں میں 29 اپریل کو تیز ترین ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
  • تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحلی علاقوں اور ساحل سے دور علاقوں میں 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تیز ترین ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 28 اپریل کی صبح سے کومورن علاقے اور خلیج منّار میں 40-50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک آندھی اور طوفانی جھکڑ چلیں گے اور 28 تاریخ کی رات سے ان طوفانی جھکڑوں کی رفتار 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا اور 29 اپریل کی صبح تک 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 30 اپریل کی دوپہر سے شمالی تمل ناڈو اور پڈوچیری اور اس سے متصل جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلی اضلاع میں طوفان کی رفتار آہستہ آہستہ مزید بڑھنے کا امکان ہے اور ہواؤں کی رفتار 90-100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 115 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔
  • 28؍ اپریل کی صبح سے کیرالہ کے اور ہوا کا دباؤ بننے اور تیز ہواؤں کی رفتار کے 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے، نیز 29 اپریل کی صبح تک ان ہواؤں کی رفتار میں مزید تیزی آنے40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 60 کلومیٹر تک پہنچنے اور طوفانی ہواؤں میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

iii۔  سمندر کی صورت حال:

  • 26؍ اپریل کو مشرقی خط استوائی بحر ہند اور اس سے متصل جنوبی خلیج بنگال کے وسطی حصوں میں سمندر کی سطح کے ناہموار رہنے اور بلند لہریں اٹھنے کا امکان ہے، جبکہ 27 اپریل کو جنوبی خلیج بنگال اور اس سے متصل خط استوائی بحر ہند میں سطح سمندر کے مزید خطرناک و ناہموار ہونے اور بلند ترین لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔
  • 28؍ اپریل کو جنوب مغربی خلیج بنگال اور اس سے متصل خط استوائی بحر ہند اور سری لنکا کے ساحل سے دور سمندر کی صورت حال مزید بدتر ہونے اور سطح سمندر کے مزید ناہموار ہونے اور بلند ترین لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 29 اور 30 اپریل کو جنوب مغربی خلیج بنگال، سری لنکا کے ساحل سے دور، پڈوچیری، تمل ناڈو اور اس سے جڑے ہوئے جنوبی آندھرا پردیش کے سمندروں میں بلند سے بلند ترین لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔

iii۔  ماہی گیروں کے لئے وارننگ:

  • ماہی گیروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ 26 اپریل کو مشرقی خط استوائی بحر ہند اور اس سے متصل جنوبی خلیج بنگال کے وسطی حصوں میں گہرے سمندر میں نہ جائیں۔ اس کے علاوہ 27 اپریل کو جنوب مغربی خلیج بنگال اور اس سے منسلک خط استوائی بحر ہند، 28؍ اپریل کو جنوب مغربی خلیج بنگال اور اس سے متصل خط استوائی بحر ہند اور 29 اور 30 اپریل کو سری لنکا کے ساحل اور جنوب مغربی خلیج بنگال اور سری لنکا کے ساحل سے دور، پڈوچیری، تمل ناڈو اور اس سے متصل آندھراپردیش کے ساحل پر نہ جائیں۔
  • جو ماہی گیر اس وقت گہرے سمندر میں ہیں انھیں خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ 28 اپریل 2019 تک ساحل پر لوٹ آئیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More