24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مشق ورون – 2021 اختتام پذیر ہوئی

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی اور فرانسیسی بحریہ کی دو طرفہ 19ویں مشق  ورون – 2021، 27 اپریل 2021 کو اختتام پذیر ہوئی۔

مشق ورون دونوں ملکوں کی بحریاؤں کے درمیان مل کر کام کرنے اور تعاون کو مستحکم کرنے میں کلیدی ادا کرتی رہی ہے۔ اس مشق میں کئی برس میں منظر نامے ، کاروائیوں کی پیچیدگی اور شرکت کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ اس مشق کا انعقاد بحیرہ عرب میں 25 سے 27 اپریل 2021 کے درمیان کیا گیا۔ مشق میں سمندر میں تیز رفتار بحری مشقوں میں جدید ترین فضائی دفاع اور آبدوز مشقیں  بھی شامل ہیں۔ ان میں شدید قسم کی مقررہ اور روٹری ونگ پرواز کی کارروائی بھی شامل ہے ۔ ان مشقوں میں گودی کے پار ہیلی کاپٹر لینڈنگ ، چھوٹے ہتھیاروں کی مشقیں ، زمین کی سطح اور ہوا میں ہتھیاروں کے ذریعے فائرنگ  اور دیگر بحری سلامتی کارروائی شامل ہیں۔  دونوں ملکوں کی بحریاؤں کے یونٹوں نے سمندر میں امن و سلامتی  اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ایک مربوط فورس کے طور پر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کیا۔

سمندری کاروائیاں انجام دینے میں دونوں بحریاؤں کی مفاہمت، مشق کے آغاز سے ہی ظاہر ہو رہی تھی جن میں تمام منصوبہ بندی ورچوئل میٹنگ کے ذریعے کی گئی  اور یہ مشقیں بغیر رابطے کی شکل میں مکمل طور پر انجام دی گئیں۔

بھارتی بحریہ کا گائیڈیڈ میزائل ترکش فرانسیسی بحریہ کے کیریئر اسٹراک گروپ (سی ایس جی) کی مشق 28 اپریل سے یکم مئی 2021 تک جاری رکھے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More