19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مشن ساگر: آئی این ایس کیسری واپس ماریشس کے پورٹ لوئس پر

Urdu News

مشن ساگر کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی بحریہ کا جہاز کیسری 14 جون 2020 کو ماریشیس کے پورٹ لوئیس پر واپس پہنچا تاکہ ہندوستانی بحریہ کی طبی ٹیم کو وہ جہاز پر سوار کر سکے جو 23 مئی 2020 کو پورٹ لوئس کے اپنے آخری دورے کے دوران وہاں اتری تھی۔ 14 رکنی طبی ٹیم جو ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس پر مشتمل تھی، وہ پورٹ لوئس پر اتری تھی جس کا مقصد کووڈ۔ 19 وبائی مرض کی روک تھام میں مدد فراہم کرنا، بیماری پھیلنے کو روکنے میں مدد کے لئے مہارت شئیر کرنا اور زندگی کے خطرے کو کم سے کم کرنا تھا۔

پورٹ لوئس میں اپنی تعیناتی کے دوران ٹیم نے حفظان صحت کی مختلف سہولیات کا دورہ کیا جن میں علاقائی اسپتال ، فلو کلینک ، ای این ٹی اسپتال (موریشس میں نامزد کووڈ اسپتال) ، کوارنٹین سینٹر ، سنٹرل ہیلتھ لیبارٹری (ماریشس میں کووڈ ٹیسٹنگ کی سہولت) اورسامو (ایمرجنسی میڈیکل سروسز) ہیڈ کوارٹر مع کنٹرول سنٹر جو وکٹوریہ اسپتال میں واقع ہے، شامل ہیں۔ ٹیم نے تمام سطحوں پر حفظان صحت کے بہادروں کے ساتھ بات چیت کی اورکووڈ -19 کی روک تھام سے متعلق بہترین طریقوں کو بانٹنے کے لئے معنی خیز بات چیت کی۔ اہم موضوعات جیسے ہینڈ ہائیجین ، اسکریننگ اینڈ ٹریج ، ڈس انفیکشن اور پی پی ای پر ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا اور ان سیشنوں کے دوران سامعین کا ردعمل انتہائی حوصلہ افزا تھا۔ ٹیم نے ہیلتھ کیئر ورکرز کے ذریعہ مستقبل کے حوالہ کے لئے دو دستاویزات ‘گائڈ ٹو کنٹین اینڈ کمبیٹ کووڈ -19’ اور ’مینوئل آن ٹریننگ آف ہیلتھ کئیر ورکرز‘ کے پی ڈی ایف ورژن بھی شیئر کیے۔ مسٹر جنیش کین ، ڈپٹی ہائی کمشنر نے ہندوستانی بحریہ کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ آئی این ایس کیسری میں ان کے سوار ہونے سے قبل ان سے گفتگو بھی کی۔

’مشن ساگر‘ ، خطے میں پہلے ریسپانڈر کی حیثیت سے ہندوستان کے رول کے مطابق ہے اور کوویڈ۔ 19 وبائی مرض اور اس کے نتیجے میں درپیش مشکلات سے لڑنے کے لئے دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات رشتوں کا اظہار ہے۔ یہ تعیناتی وزیر اعظم کے خطے میں سب کے لئے سلامتی اور ترقی کے ویژن سے ہم آہنگ ہے۔ یہ آپریشن دفاع اور خارجی امور کی وزارتوں اور حکومت ہند کی دیگر ایجنسیوں کے قریبی تعاون سے کیا جارہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More