16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مضبوط ، شمولیت والے اور صنفی لحاظ سے ذمہ دار ہندوستان کے لیے خواندگی اور تعلیم بنیادی حیثیت کے حامل ہیں : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی:  نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ مضبوط ، شمولیت والے  اور صنفی لحاظ سے ذمہ دار ہندوستان کے لیے خواندگی اور تعلیم بنیادی حیثیت کے حامل  ہیں۔ آج راجستھان کے ضلع ٹونک میں بنستھلی ودیا پیٹھ کے 34 ویں جلسۂ تقسیم اسناد میں اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زندگی بخشنے والے اور کردارسازی کرنے والے مکمل تعلیمی نظام  کی اپیل کی ۔

جناب ایم وینکیا نائیڈو نے بنستھلی ودیا پیٹھ کے پنچ مکھی شکشا ماڈل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے مکمل تعلیم دینے والا اختراعی طریقہ اپنایا ہے جو ہر طالب علم کی غیر معمولی صلاحیت کی شناخت کرتا ہے اور ثقافتی اور ماحولیاتی تناظر میں حاصل ہونے والے علم کو مربوط کرنے میں مدد کرتا ہے ۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ طلباء میں  عظیم ہندوستانی تہذیب کے ورثے اور ثقافت اور یہ کس لیے ہے ، اس کی سمجھ ہونی لازمی ہے ۔‘‘آپ کو  اور مجھے یہ دانشورانہ اور فلسفیانہ روایت وراثت میں ملی ہے۔ ہمیں اس خوبصورت شجر کی مسلسل عقیدت اور اعتقاد کے ساتھ آبیاری کرنی چاہیے۔ فرق اور محرومی کو ختم کرنا چاہئے۔’’

جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا ملک کی ترقی اور نشو و نما کو متعین کرنے میں ایک کلیدی عنصر ہے ۔  ‘‘مجھے یقین ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانے کا بہترین طریقہ انہیں تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ۔’’

انہوں نے کہا کہ ‘‘ ہمارے ملک میں اب بھی زبردست چیلنج ہیں ۔ خواتین کی ایک تہائی نہ پڑھ سکتی ہے اور نہ لکھ سکتی ہے ۔ خواتین کا اندراج اعلی تعلیمی اداروں میں مردوں سے بہت کم ہے ۔ اس صنفی خلیج کو پاٹنے کی ضرورت ہے ۔ ’’

نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ ہمیں مل جل کر منصوبہ بند طریقہ سے کام کرنے اور ترقی یافتہ قوم بننے کی ضرورت ہے۔ ‘‘انسانی وسائل کو بہتر بنانا ہوگا ۔ روزگار کو بہتر بنانے کی غرض سے مختلف تعلیمی  مواقع فراہم کرنے کے لیے ہمیں لگن سے کام کرنا ہوگا ۔’’

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More