17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

معذور افراد کو تفویض اختیارات کے محکمے کی سکریٹری نے سیہور مدھیہ پردیش میں ‘نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ری ہیبلی ٹیشن’ کا سنگ بنیاد رکھا

Urdu News

نئی دہلی، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کو تفویض اختیارات کے محکمے کی سکریٹری محترمہ شکنتلا ڈی گیم لن نے آج مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور میں بھوپال سیہور  ہائی وے کے ساتھ ساتھ شیرپور گاؤں میں  ‘نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ری ہیبلی ٹیشن’ کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ملک میں اپنی طرح کا پہلا انسٹی ٹیوٹ ہوگا۔ مرکزی حکومت نے ابتدائی تین برسوں کی مدت کے لیے اس پروجیکٹ کے واسطے 180 کروڑ روپئے کے خرچ کو منظوری دی ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ کے لیے تقریباً 25 ایکڑ رقبے کی زمین مدھیہ پردیش حکومت نے اکتوبر 2018 میں مفت الاٹ کی تھی۔

یہ انسٹی ٹیوٹ ذہنی صحت کی بحالی کے شعبے میں تربیت شدہ پروفیشنلز تیار کرنے اور صلاحیت سازی کا کام کرنے کے لیے ایک جامع کثیر موضوعاتی نظریے کا استعمال کرکے ذہنی صحت کی بحالی کو فروغ دے گا اور ذہنی امراض   سے متاثر  افراد کی بازآباد کاری کے لیے پالیسی اور پروگرام / ماڈل تیار کرنے میں حکومت کی مدد کرے گا۔ یہ انسٹی ٹیوٹ پیشے ورانہ کونسل، دیکھ بھال کرنے، نفسیاتی نرسنگ، کمیونٹی پر مبنی باز آبادکاری، کلینیکل سائیکلوجی اور نفسیاتی  سوشل ورک  وغیرہ کے  شعبے میں سرٹیفکیٹ کورس سے لے کر ایم فل تک کے مختلف کورس چلائے گا۔

اس انسٹی ٹیوٹ کی عمارت کی تعمیر کا کام سی پی ڈبلیو ڈی بھوپال کرے گا اور اس کے دو سال کی مدت میں مکمل ہوجانے کی توقع ہے۔ تعمیر کے مرحلے میں اس انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے کچھ کورس چلائے جائیں گے اور عارضی ایکوموڈیشن سے چند خدمات فراہم کرائی جائے گی۔ یہ انسٹی ٹیوٹ جب پوری طرح کام کرنے لگے گا تو یہ ذہنی طور پر بیمار لوگوں کو معاشرے کے خاص دھارے میں شامل کرنے سمیت ان کی باز آبادکاری کے لیے مختلف ماڈل تیار کرنے کے علاوہ ذہنی صحت کی بحالی کے شعبے میں ایک ماہر ادارے کے طور پر کام کرے گا۔

اس موقع پر مدھیہ پردیش حکومت کے سماجی انصاف کے پرنسپل سکریٹری جناب اشوک شاہ، حکومت ہند کے معذور افراد کو تفویض اختیارات کے محکمے کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ ڈولی چکربرتی، سی پی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینئر محمد کمال احمد، سیہور کے ضلع کلکٹر جناب گنیش شنکر مشرا اور مرکزی وریاستی حکومت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More