17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

معیارات سے متعلق بھارتی بیورو نے 6 جنوری 2021 کو 74واں یوام تاسیس منایا

Urdu News

نئی دہلی، صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم ، کامرس و صنعت اور ریلوے کے وزیر جناب پیوش گویل نے 6 جنوری 2021 کو معیارات سے متعلق بھارتی بیورو کے 74ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں حصہ لیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کھلونوں کی جانچ کے مرکز کے افتتاح کیا، جسے معیارت کے بھارتی بیورو نے اپنے تین لیبوریٹریز  میں تیار کیا ہے اور جانچ پرکھ اور ہال مارکنگ کے ساتھ ساتھ کوالٹی کنٹرول پر مبنی سرٹیفکیٹ کورسز کی شروعات کا اعلان کیا۔

معیارات کے بھارتی بیورو بی آئی ایس کے جدید ترین  مراکز کے لے اس کی ستائش کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ یہ مراکز سب سے زیادہ مناسب وقت پر تیار کیے گیے ہیں ، کیونکہ حکومت نے حال ہی میں کھلونوں کو معیارات کے بھارتی بیورو کے لازمی سرٹیفکیٹ کے تحت شامل کیا ہے۔ بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں سمیت 5000 سے زیادہ کارخانوں کے لیے کھلونوں کے جانچ مراکز معیارات کو لاگو کرنے میں حامی کے طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صنعت غیر ملکی مینوفیکچرر سے مقابلہ کرنے میں اہل ہوگا اور ان درآمد شدہ کھلونوں پر روک لگ پائے گی جو گھٹیا کوالیٹی والے ہیں۔ اس قدم سے کھلونوں کی حفاظت اور بچوں کی صحت پر پڑنے والے ممکنہ مضر اثرات سے متعلق تشویش  بھی حل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھلونا صنعت کی  مدد کرنا چاہتی ہے تاکہ بھارتی پیداوار درآمد شدہ کھلونوں کے مقابلے زیادہ مقابلہ جاتی بن کر آگے بڑھے۔ کچھ وقت کے لیے درآمد شدہ کھلونے سستے لگ سکتے ہیں، لیکن صحت سے متعلق خطرات آئندہ وقت کے لیے مہنگا ثابت ہونے کا امکان ہے۔

جناب گویل نے ہیلمیٹ کے لیے جانچ مرکز تیار کرنے کے لیے معیارات کے بھارتی بیورو کے کام کی بھی تعریف کی کیونکہ یہ ایک ایسی اہم پیداوار ہے جو سیدھے طور پر انسانی زندگی کی حفاظت اور بچاؤ سے متعلق ہے۔

اس موقعے پر جناب پیوش گویل نے معیارات کے بھارتی بیورو کے ذریعے جانچ – پرکھ اور ہال مارکنگ و کوالٹی کنٹرول پر سرٹیفکیٹ کورس کی شروعات کا بھی اعلان کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More