31.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

معیشت کی بہتری کے لئے ریئل اسٹیٹ میں حقائق لانا:نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ معیشت کو بہتر بنانے کے لئے ریئل اسٹیٹ ڈیولپروں اور بلڈروں سے ریئل اسٹیٹ کی شعبہ میں سچائی لانے کی اپیل کی ہے۔ نائب صدر جمہوریہ آج یہاں دو روزہ کریڈائی کنکلیو (CREDAI Conclave) کا افتتاح کرنے کے بعد سامعین سے خطاب کررہے تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہاؤسنگ اتنی ہی بنیادی ضرورت ہے جتنی کہ کھانا اور کپڑا ضروری ہے۔ عدلیہ نے پناہ گاہ کے حق کو شامل کرنے کے لئے آئین کے دفعہ 21 کے تحت اس کی زندگی کے حق کے طورپر توضیح کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص کو تبدیلی کو اپنانے کی ضرورت ہے، جو کہ ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کو ساتھ لے کر اثاثوں کے شعبہ میں تیزی سے وقوع پذیر ہورہی ہے۔ تیزی سے ہورہی شہر کاری نے دیہی علاقوں سے نقل مکانی کو کافی بڑھا دیا ہے، جس کے نتیجہ میں گھروں کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ گھروں کی شدید قلت کو دور کرنے کے پیش نظر حکومت نے قابل استطاعت گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری علاقوں میں کم قیمت کی آراضی کا فقدان اور قابل استطاعت گھروں کی تعمیرات کو فروغ دینے میں کلیئرنس میں تاخیر جیسے چیلنج درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت قابل استطاعت گھروں کی تعمیر کے عمل کو تیز کرنے کے لئے سستے مکانات کو فروغ دینے میں پرائیویٹ سیکٹر اور ریئل اسٹیٹ ڈیولپروں کو وسیع کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے ہندوستان کو کڑی جدوجہدسے حاصل کردہ سرمایہ سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریئل اسٹیٹ ڈیولپروں کو کارکنوں کے کنبے سے متعلق دو اہم چیزوں-صحت اور تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں شعبوں کو ترجیح دینا چاہئے تاکہ یہ یقینی ہوسکے کہ کارکنوں کے کنبے کسی بھی حالت میں اپنے بنیادی حقوق سے محروم نہ رہ سکیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More