نئی دہلی، جنوب مغربی مانسون وسطی بحرعرب کے مزید کچھ حصوں ، گوا، کرناٹک اور رائل سیما کے بقیہ حصوں جنوبی کونکن ، جنوبی مدھ مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ ، ودربھ ، جنوبی چھتیس گڑھ، کے کچھ حصوں اور جنوبی اڑیسہ ، پورے تلنگانہ ساحلی اندھراپردیش کے زیادہ تر حصوں ، مغرب میں وسطی خلیج بنگال کے بقیہ حصوں اور شمالی خلیج بنگال کے زیادہ تر حصوں میں پہنچ گیا ہے۔ مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) عرض البلد 17 /طول البلد این 60 ای عرض البلد این ، طول البلد 70 ای رتنا گیری ، شولہ پور ، نانندیو،عدیل آباد ، بیلاڈیلا، ملکان گیری ، کللنگپٹم عرض البلد 21 این طول البلد 90 ای اگرتلہ سے ہوکر گزرتی ہے۔ جنوب مغربی مانسون کے بحر عرب کے زیادہ تر حصوں، مہاراشٹر کے بقیہ حصوں‘ جنوبی گجرات خطہ کے کچھ حصوں ’ مدھیہ پردیش کے جنوبی حصوں، چھتیس گڑھ اور اڈیسہ کے کچھ مزید حصوں ، مغربی بنگال اور سکم کے کچھ حصوں شمال مشرقی ریاستوں اور خلیج بنگال کے بقیہ حصوں میں 48 گھنٹوں کے دوران مزید پہنچنے کے زیادہ امکانات ہیں۔
مانسون کی مضبوطی سے مغربی ساحل پر زیادہ دیر تک بارش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ساحلی کرناٹک ، گوا اور جنوبی مہاراشٹر میں 10 جون تک مسلسل بھاری با رش ہوسکتی ہے۔ کل سے ممبئی سمیت شمالی ساحلی مہاراشٹر میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ اس مدت میں ان خطوں کے دور دراز علاقوں میں انتہائی زبردست بارش ہوسکتی ہے۔ ان خطوں میں بارش میں بارہ جون سے کمی آسکتی ہے۔
درج ذیل گوشوارہ میں اگلے پانچ دنوں میں تاریخ کے اعتبار سے شدید بارش سے متعلق انتباہ
خطہ |
8 جون |
9 جون |
10 جون |
11 جون |
12 جون |
ساحلی کرناٹک |
چھٹ پٹ، کہیں زیادہ تو کہیں کم بارش ہوسکتی ہے، دور دراز کے علاقوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ |
دور دراز علاقوں میں شدید سے شدید تر بارش ہوسکتی ہے |

دور دراز علاقہ میں بھاری بارش ہوسکتی ہے |

گوا |

چھٹ پٹ ، شدید سے شدید تر بارش ہوسکتی ہے |

جنوبی کونکن |

شمالی کونکن |
چھٹ پٹ، بھاری سے زیادہ بھاری بارش ہوسکتی ہے |
چھٹ پٹ، کہیں زیادہ تو کہیں کم بارش ہوسکتی ہے، دور دراز کے علاقوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ |
چھٹ پٹ ، شدید سے شدید تر بارش ہوسکتی ہے |
دور دراز علاقوں میں شدید سے شدید تر بارش ہوسکتی ہے |
دور دراز علاقہ میں بھاری بارش ہوسکتی ہے |
جنوبی اندرونی مہاراشٹر |
چھٹ پٹ، کہیں زیادہ تو کہیں کم بارش ہوسکتی ہے، دور دراز کے علاقوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ |
چھٹ پٹ، کہیں زیادہ تو کہیں کم بارش ہوسکتی ہے، دور دراز کے علاقوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ |
دور دراز علاقہ میں بھاری بارش ہوسکتی ہے |
صفر |
صفر |
شمالی اندرونی مہاراشٹر |
صفر |
دور دراز علاقہ میں بھاری بارش ہوسکتی ہے |
دور دراز علاقہ میں بھاری بارش ہوسکتی ہے |
صٖفر |
صفر |
یئلو – تاحال خبردار ہوجائیں
اورنج- تیار ہوجائیں
ریڈ-بڑ ی کارروائی کریں
ہوا سے متعلق انتباہ۔
بحر عرب میں مضبوط بارش کی صورتحال سے 8 سے 12 جون کے درمیان کونکن اور گوا کے ساحل پر 40 ، 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز تند ہوا چل سکتی ہے۔
ماہی گیروں کے لئے انتباہ:
ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 8 سے 12 جون کے درمیان صومالیہ ساحل کے مغربی وسطی اور ملحقہ جنوب مغربی بحر عرب کے ساتھ ساتھ کونکن اور گوا ساحلوں کے مشرقی وسطی بحر عرب میں نہ جائیں۔