17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مغرب وسطی اور مشرقی وسطی اور جنوبی خلیج بنگال میں سمندری طوفان‘‘ گاجا ’’

Urdu News

نئی دہلی، مغرب وسطی   اور متصل  مشرق وسطی علاقوں اور جنوب خلیج بنگال کے اوپر    بنا  سمندری طوفان گاجا    گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران  12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب-شمال  مغرب کی جانب  بڑھ رہا ہے  اور آج    ہندستان کے معیار ی وقت کے مطابق صبح   ساڑھے گیارہ بجے  مغرب وسطی    اور مشرق وسطی   نیز  جنوبی خلیج بنگال کے اوپر     13.5ڈگری   این نارتھ  طول البلد اور  86.6 ڈگری ای  پر چنئی   (تمل ناڈو ) سے  690 کلو میٹر مشرق شمال مشرق   اور   تمل ناڈو کے ناگا پٹنم کے      790 کلو میٹر مشرق اور شمال مشرق میں واقع تھا۔    امید ہے  آئندہ  24 گھنٹوں کے دوران   یہ سمندری طوفان      مغرب-جنوب مغرب کی جانب بڑھے گا  اور اس میں مزید شدت آئے گی۔ مغرب –جنوب مغرب کی جانب بڑھتے ہوئے اس میں رفتہ رفتہ  کم ہونے کی امید ہے اور یہ  پمبان  اور کڈلورو   کے درمیان      تمل ناڈو کے ساحل  سے گذرے گا ۔   یہ طوفان    15 نومبر کو دوپہر   کو اس ساحل سے گذرے گا۔

 سمندری طوفان کے راستے     اور شدت   کی پیش گوئی درج   ذیل جدول میں دی جارہی ہے۔

تاریخ/وقت (آئی ایس ٹی ) محل و قوع(عرض البلد ڈگری  این/طول البلد ڈگری ای) زمین پر زائد از زائد ہوا کی رفتار(کے ایم پی ایچ) سمندری طوفان کا زمرہ
13.11.18/1130 13.5/86.6 70-80 شدت 90 سمندری طوفان
13.11.18/1730 13.1/85.8 70-90 شدت 100 سمندری طوفان
13.11.18/2330 12.6/85.3 75-85 شدت 95 سمندری طوفان
14.11.18/0530 12.1/84.7 80-90 شدت 100 سمندری طوفان
14.11.18/1130 11.7/84.0 90-100 شدت 115 شدید سمندری طوفان
14.11.18/2330 11.2/82.5 90-100 شدت 115 شدید سمندری طوفان
15.11.18/1130 10.6/80.2 80-90 شدت 100 سمندری طوفان
15.11.18/2330 10.3/78.7 50-60 شدت 70 گہرا دباؤ
16.11.18/1130 10.0/77.1 35-45 شدت 55 دباؤ
16.11.18/2330 9.8/75.6 25-35 شدت 45 کم

وارننگ :

1۔ شدید بارش کی وراننگ

خطہ 14 نومبر 2018 15 نومبر 2018 16 نومبر 2018
تمل ناڈو 14 نومبر کی شام  تمل ناڈو میں   کے شمال    ساحلی علاقوں  اور   ریاست کے جنوب   کی ساحل   کے متصل اضلاع میں    ایک دو مقامات پر   تیز بارش   ہونے کی امید ہے۔ تمل ناڈو میں کئی مقامات پر   بھاری سے بہت بھاری   اور زیادہ   تر مقامات پر  بھاری بھارش    ہوگی ۔ انتہائی   بھاری بارش   (20 سینٹی میٹر کے قریب ) کڈولور  ، ناگاپٹنم  ، تریورور    ، تنجاور ،   پڈوکوٹائی ، ٹٹوکروین اور راما ناتھ پورم اضلاع میں    کچھ مقامات پر     بارش ہونے کی  امید ہے۔ تمل ناڈو کے اندرونی علاقوں کے  زیادہ    تر مقامات پر بھاری بارش اور چند  مقامات پر    بہت تیز بارش   ہونے کی امید ہے۔
آندھراپردیش کا جنوبی ساحلی علاقہ 14 نومبر کی شام   کئی مقامات پر بہت   بھاری بارش    اور چند مقامات پر   بھاری بارش ہونے کی امید ہے۔ ایک دو مقامات کو چھوڑ کر  زیادہ  بھاری بارش ہونے کی امید ہے۔ صفر
رائل سیما صفر کئی مقامات پر  بارش  اور ایک دو مقامات پر  بھاری  بارش ہونے کی امید ہے صفر
کیرالہ صفر کئی مقامات پر بھاری  بارش  اور ایک دو مقامات پر  بہت بھاری  بارش ہونے کی امید ہے کئی مقامات پر بھاری  بارش  اور ایک دو مقامات پر  بہت بھاری  بارش ہونے کی امید ہے

روایات : سرخ  -کارروائی کریں  ۔  نارنگی ، تیار رہیں ،  پیلا  ، تازہ دم رہیں ،  ہرا، کوئی  خطرہ نہیں۔

بھاری بارش : روزانہ  64.5 سے 115.5 ایم ایم  ،  بہت بھاری بارش   روزانہ 115.6 سے 204.4  ، انتہائی بھاری بارش روزانہ  204.4 سے زیادہ ۔

 نوٹ نمبر -،1 آئندہ دن کے صبح ساڑھے    8 بجے تک کی بارش۔

نوٹ نمبر-2 ،  لال رنگ کی وارننگ کا مطلب ہے کارروائی کریں۔  اس کا مطلب   لال رنگ کا الرٹ قطعی  نہیں ہے ۔

ہوا کی وارننگ:۔

*تیز ہواؤں کی رفتار مغرب وسطی  ر  مشرقی وسطی  نیز  جنوب خلیج بنگال پر      90 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار ہے۔     اس میں 14 نومبر 2018 سے   جنوب مغربی اور  مغرب وسطی نیز    جنوب مشرقی  خلیج بنگال کے اوپر     90 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار  رفتہ رفتہ بڑھ کر 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوجانے کی امید ہے۔

*14 نومبر  2018کی صبح سے تمل ناڈو  اور پڈوچری اور  آندھرپردیش کے  جنوبی ساحلی سے متصل علاقے  میں  ہو ا کی رفتار 45 سے 55 کلو میٹر   فی گھٹنے سے بڑھ کر 65 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوجانے کی امید ہے۔  امید قوی ہے کہ   ہوا کی رفتار 80-90 کلو میٹر  فی گھٹے سے بڑھ کر 100 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوجانے کی امید ہے۔

* 16 نومبر 2018 کو تمل ناڈو کے   اندرونی علاقوں،   جنوبی کیرالہ  ،  جنوب مشرقی  بحیرہ عرب کے ساتھ    کیرالہ کے ساحل پر    کیموریائی علاقوں  ،  خلیج بنگال   اور  آبنائے   ہرمز چلنے والی  30 سے 40   کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے  پچاس کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔ 17 نومبر 2018 کو جنوب مشرقی بحرہ عرب کے ساتھ ساتھ کیرالہ کے ساحلی علاقوں پر    30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہوا کے  50 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچنے کی امید  ہے۔

سمندر کی صورت حال :

مغرب وسطی اور  مشرق وسطی نیز  جنوبی   خلیجی وسطی علاقوں میں اونچی اونچی سمندری  لہریں   اٹھ رہی ہیں   ۔14 نومبر 2018 کو جنوب مغربی اور مغربی وسطی    خلیج بنگال کے علاقوں میں     اونچی لہریں اٹھیں گی اور      15 نومبر 2018 کو جنوب مغربی خلیج بنگال میں بہت اونچی لہریں اٹھیں گی۔ 14 نومبر 2018 کی صبح سے    تمل ناڈو    -جنوبی   آندھراپردیش   کے ساحلی علاقوں میں      سمندر کی حالت  خراب سے  بہت خراب ہونے کی امید ہے اور 15 نومبر کی صبح سے تمل ناڈو اور پڈوچیری میں بھی حالت خراب ہوجائے گی۔

سمندری طوفان سے سمندر کے متلاطم ہونے سے  متعلق وارننگ :

سمندری طوفان سے تقریباً  ایک میٹر   سے اونچی  اٹھنے والی لہروں کی وجہ سے تمل ناڈو کے    ناگاپٹنم ، تھنجاور   ، پڈوکوٹئی    اور راما ناتھ پورم   اضلاع   اور پڈوچیری کے کرائیکل  ضلع   نشیبی علاقوں کے   پانی میں ڈوبنے کی قوی  امید ہے۔

تمل ناڈو کے   کڈولور  ، ناگاپٹنم  ، تریورو ، تھنجا ور ،   پڈوکوٹئی  اور راما ناتھ پورم اضلاع  نیز پڈوچیری کی   کارائیکل ضلع میں متوقع نقصانات    ۔

*اہم نقصانات میں  مٹی کے بنے جھونپڑے/گھر ،  چھتوں کے اڑنے    اور دھات کی شیٹوں کے آسمان میں اڑنے سے نقصانات ہوں گے۔ بجلی اور مواصلاتی لائنوں کو بھی نقصان پہنچے گا  ۔ کچی سڑکوں کو زیادہ اور پکی سڑکوں کو کم نقصانات ہوں گے۔    درختوں کی شاخوں  کے ٹوٹنے اور  درختوں کے جڑ سے اکھاڑنے کی کافی ا مید ہے۔  دھان کی فصل ،  کیلے، پپیتا  کے پیڑ  اور  اخروٹ   کے پیڑوں کو نقصان  پہنچے گا۔ کچے علاقوں میں پانی کے  جماؤ کی  وجہ سے مٹی کے کھسکنے کی وجہ سے نشیبی علاقے پانی   میں ڈوب جائیں گے۔

مجورہ کارروائی   کے مشورے:

*تمل ناڈو اور پڈوچیر میں آندھراپردیش کے  ساحل سے متصل علاقوں میں 15 نومبر  تک ماہی گیری  کو پورے طور پر روک دینا۔

*ماہی گیروں کو    13 نومبر کو    خلیج بنگال کے     وسطی    جنوبی  علاقوں  میں نہ جانے کا مشورہ دیا  گیا ہے۔  اس کے علاوہ 15 نومبر تک جنوب مغربی اور  مغربی وسطی خلیج بنگال  کے متصل علاقے میں انہیں نہ جانے پر   ماہی گیری کا مشورہ  نہیں دیا گیا ہے۔

*ایسے ماہی گیر جو بیچ سمندر میں  ماہی گیری کے لئے گئے ہیں انہیں ساحل پر لوٹ   آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

*ساحلی علاقوں میں   مٹی کے گھروں میں رہنے والوں کو    محفوظ علاقوں میں جانے کا مشورہ دیا گیا ہے وہ لوگ اس صورتحال سے محفوظ رہیں گے جو   اپنے گھر کے اند ر ر ہیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More