16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مغل گارڈن 6 مارچ 2018 تک عام لوگوں کے لئے کھلا رہے گا

Urdu News

نئی دہلی، راشٹر پتی بھون  کا مغل گارڈن  6 مارچ   2018  تک عام لوگوں کےلئے   صبح  ساڑھے نو  بجے سے  شام چار بجے تک   کھلا رہے گا۔   ہولی کی وجہ سے  2 مارچ  2018 کو نہیں  کھلے گا   ۔

راشٹرپتی بھون  میں  10 سے 11 مارچ 2018 تک  بین الاقوامی شمسی  اتحادی چوٹی کانفرنس  کی تیاری کے سبب طے شدہ تاریخ سے   پہلے  مغل گارڈن کو  عام لوگوں کے لئے بند کردیا جائے گا۔ پریذیڈینٹس  اسٹیٹ   کے گیٹ نمبر 35 سے   عام لوگوں کے لئے داخلہ   اور باہر نکلنے کا راستہ ہوگا جہاں   نارتھ ایونیو  راشٹر پتی بھون سے ملتا ہے۔

 مغل گارڈن ، کسانوں ، معذور افراد  ، دفاع ، نیم فوجی دستوں  اور  دہلی پولیس کے عملے کے لئے    خصوصی طور پر 7 مارچ  2018 کو   کھلا رہے گا۔  ان سبھی خصوصی زمرے کے لوگوں کے لئے مغل گارڈن صبح ساڑھے نو بجے سے   شام چار بجے تک کھلا رہے گا  اس کے لئے  گیٹ نمبر 35 سے داخلہ اور باہر جانے کا راستہ ہوگا۔

ٹیکٹائل گارڈن  صبح گیارہ بجے سے شام چار بجے   کے درمیان   2018 کو بصیرت سے محروم  افراد کے  لئے    خصوصی  طور پر   کھلا رہے گا۔  داخلہ اور باہر جانے کے لئے راستہ  چرچ  روڈ پر واقع  گیٹ نمبر 12 سے ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More