نئی دہلی، نائب صد ر جمہوریہ ہند جناب ایم ونکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ مفلسی اور دیوالیہ پن کوڈ(انسالوینسی اینڈ بینک کرپسی کوڈ) کا نفاذ ہندوستان کے معاشی اصلاحات کی ایک کامیاب کہانی تھی اور اس نے قرض دینے والوں کے طرز عمل کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انسالوینسی ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) کا افتتاح کرنے کے بعد آج یہاں نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مفلسی اور دیوالیہ پن کوڈ(آئی بی سی) نے قرض دار اور قرض دینے والوں کے درمیان بہتر مذاکرات کے لئے ایک پلیٹ فارم بنانے میں مدد کی ہے۔
انسالوینسی اور بینک کرپسی بورڈ آف انڈیا(آئی بی بی آئی)کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جناب ایم ونکیا نائیڈو نے کہا کہ یکم دسمبر 2016ء سے تقریباً 1500 کارپوریٹ قرضوں کو سی آئی آر پی کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور142 قبل ہی بند ہوگئے ہیں، جبکہ 63کو واپس لے لیا گیا ہے۔ کم وبیش 302 معاملات کا انجام تحلیلی تک پہنچا، جبکہ 72 معاملات میں تفریقی منصوبے کو منظوری دی گئی ہے۔
مالی نظام میں استحکام اور معاشی ترقی نیز دولت بنانے کی بنیاد کے لئے بہتر انسالوینسی قانون کا فی اہم ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بہتر انسالوینسی بینک کرپسی کے عمل سے صنعت کاروں کو لاحق مسائل یا خطرات کا تیزی سے ازالہ ہوسکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بینک کرپسی قانون کے بغیر اگر کوئی ادارہ قرض کے معاملے نا دہندہ ہیں تو ہر دعویدار ادارے کے اثاثے سے اپنا حصہ حاصل کرلیتا ہے۔دعویداروں کے مابین اس چھینا جھپٹی میں ادارہ اس جواز کے بغیر عام طورپر وہ ایک مستحکم تجارتی ماڈل ہے ، تحلیلیت کے دلدل میں چلا جاتا ہے۔
یہ کہتے ہوئے کہ انسالوینسی کے عمل کی اساس ایسے چیلنجوں میں مدد کرنا اور صنعت کاروں، کاروبار اور زیادہ خطرات مول لینے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ باضابطگی سے اس کے اثرات کےمطالعہ، اس کی طاقت نیزاس کی کمزوریوں کا مطالعہ کرکے ترقی میں سرمایہ کو جاری رکھنے کے لئے ضروری ہے۔
جناب نائیڈو نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ماہرین تعلیم، ترقی کی پالیسی ، صنعتی تحقیق اور مسائل کا جدید حل تلاش کرنے میں کافی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے ہندوستان میں تحقیق کے کلچر کو بڑھانے میں خصوصاً انسالوینسی اور دیوالیہ پن سے متعلق معاملات میں ماہرین تعلیم اور صنعت کے درمیان اسی طرح کے اور مزید فعال اشتراک کی اپیل کی۔
نائب صدر جمہوریہ نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کے لئے ہندوستان کو پُرکشش مقام بنانے کی غرض سے شروع کئے گئے متعدد معاشی اصلاحات کے لئے حکومت کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ اصلاحات میں ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو نئی سمت دی ہے۔
خزانہ اور کارپوریٹ امو رکے وزیر مملکت جناب انوراگ ٹھاکر ، سپریم کورٹ کے سابق جج اور نیشنل کمپنی لا ء اپیلیٹ ٹرابیونل کے چیئرمین جناب ایس جے مکھ اُپادھیائے، وزارت کارپوریٹ امور کے سیکریٹری جناب انجیتی سری نواس، آئی بی بی آئی کے چیئر پرسن ڈاکٹر ایم ایس ساہو، آئی آئی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او ڈاکٹر سمیر شرما اور دورے معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔