نئی دہلی۔کتوبر سیاحتی تہوار کے 18 ویں دن ریاست آسام ، میگھالیہ ، منی پور اور میزورم میں متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔ انڈیا ٹورزم گوہاٹی نے آسام ٹورزم اِن ٹیک اور آسام کے ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ‘دریائے برہمپترا کو جانیں ’ کے عنوان سے ایک ہیریٹج واک کا انعقاد کیا ۔انڈیا ٹورزم گوہاٹی نے ریاست میگھالیہ کی حکومت اور شمال مشرقی سیاحتی ترقی کونسل کے تعاون سے شیلونگ میں ایک ثقافتی شام ، کوئز / مضامین نگاری / پینٹنگ مقابلہ ، شراکت داروں کو حساس بنانے کا پروگرا م ، سیاحتی نمائش کا انعقاد کیا ۔
بہار کی ریاستی حکومت نے ایک ثقافتی شام جیسےمتعدد پروگرام کا انعقاد کیا جس میں بہار کی ثقافت اور ورثے کی نمائش کی گئی ۔ سیاحتی مقامات پر صفائی سے متعلق بیداری پروگرام نیز پاوا پوری اور نالندہ میں سیاحت سے متعلق موضوعات پر پینٹنگ مقابلہ ، کوئز کا انعقاد کیا گیا ۔
اترا کھنڈ حکومت نے پیتوراگڑھ میں ایرو اسپورٹس کا اہتمام کیا ۔ مدھیہ پردیش کی حکومت نے بچوں کے تھیٹر ، گروپ گانوں اور پینٹنگ مقابلوں کا انعقاد کیا ۔
دہلی میں للت کلا اکادمی نے ‘سنڈے آرٹ ہاٹ’ کا اہتمام کیا ۔ دہلی ٹورزم نے دلیّ ہاٹ میں ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا ۔