نئی دہلی، لائف لائن اڑان کے تحت ایئر انڈیا، الائنس ایئر، آئی اے ایف اور پرائیوکٹ کیریرس کے ذریعہ 490 پروزیں چلائی گئی ہیں۔ ان میں سے 289 پروازیں ایئر انڈیا اور الائنس ایئر کے ذریعہ چلائی گئی ہیں۔ 8 مئی 2020 کو 6.32 ٹن کارگو لے جایا گیا، جس سے اب تک لے جائے جانے والے کارگو کا وزن تقریباً 848.42 ٹن ہوگیا ہے۔ الائنس ایئر نے 8 مئی 2020 کو دو پروازیں چلائیں جبکہ آئی اے ایف نے 8 پروازیں چلائیں۔ اب تک لائف لائن اڑان پروازوں کے ذریعہ 47609 کلومیٹر کی فضائی دوری طے کی گئی۔ لائف لائن اڑان پروازیں کووڈ۔ 19 کے خلاف ہندوستان کی جنگ میں مدد کرنے کے لئے ملک کے دور دراز علاقوں میں ضروری اشیا اور طبی کارگو پہنچانے کے لئے ایم او سی اے کے ذریعہ چلائی جارہی ہیں۔
پون ہنس لمیٹیڈ سمیت ہیلی کاپٹر خدمات جموں و کشمیر ، لداخ ، جزائر اور شمال مشرقی خطے میں چلائی جارہی ہیں، جن کے ذریعہ اہم میڈیکل کارگو اور مریضوں کو لایا لے جایا جارہا ہے۔ پون ہنس نے 8 مئی 2020 تک 2.32 ٹن کارگو کی ڈھلائی کی ہے اور 8001 کلومیٹر کی دوری طے کی ہے۔
گھریلو کارگو آپریٹر اسپائس جیٹ، بلو ڈارٹ، انڈیگو اور وستارا کمرشیل بنیاد پر کارگو پروازیں چلا رہے ہیں۔ اسپائس جیٹ نے 24 مارچ سے 8 مئی 2020 کے درمیان 916 کارگو پروازیں چلائی ہیں اور 1546809 کلومیٹر کی دوری طے کی ہے اور 6587 ٹن کارگو کی ڈھلائی کی ہے۔ ان میں سے 337 بین الاقوامی کارگو پروازیں تھیں۔ بلو ڈارٹ نے 25 مارچ سے 8 مئی 2020 کے دوران 311 کارگو پروازیں چلائیں جن میں 355515 کلو میٹر کی دوری طے کی اور 5231 ٹن کارگو کی ڈھلائی کی۔ان میں سے 16 بین الاقوامی کارگو پروازیں تھیں۔ انڈیگو نے 3 اپریل 8 مئی 2020 کے دوران 121 کارگو پروازیں چلائیں،196263 کلومیٹر کی دوری ط کی اور تقریبا 585 ٹن کارگو کی ڈھلائی کی ان میں 46 بین الاقوامی پروازیں تھیں۔ اس میں سرکار کے لئے بلا معاوضہ لے جائی گئی طبی سپلائز بھی شامل ہے۔ وستارا نے 19 اپرل سے 8 مئی 2020 کے دوران 23 کارگو پروازیں چلائیں جن میں 32321 کلو میٹر کی دوری طے کی اور تقریباً 150 ٹن کارگو کی ڈھلائی کی۔
فارما سیوٹیکل طبی آلات اور کووڈ۔ 19 راحت کے سامان کی ڈھلائی کے لئے ایسٹ ایشیا کے ساتھ ایک کارگو ایئر برج قائم کیا گیا۔ ایئر انڈیا کے ذریعہ لایا گیا کل میڈیکل کارگو 1075 ٹن ہے۔ بلو ڈارٹ نے 14 اپریل سے 8 مئی 2020 تک گوانگ ژو اور شنگھائی سے تقریباً 131 ٹن کی میڈیکل سپلائز اٹھائیں اور 24 ٹن ہانگ کانگ سے۔ اسپائس جیٹ نے بھی 8 مئی 2020 تک شنگھائی اور گوانگ ژو سے 250 ٹن میڈیکل سپلائز اور ہانگ اور سنگا پور سے 21 ٹن میڈیکل سپلائز اٹھائیں۔