نئی دہلی، جناب راجیو جین ، اے ڈی جی، میڈیا، برائے وزارت شہری ہوا بازی نے آج ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ شہری ہوابازی کی وزارت (ایم او سی اے) اور کور گروپ اہم شراکت داروں کے ساتھ اس مقصد سے تشکیل دیا گیا کہ ضروری طبی کارگو نقل و حمل کی پہل قدمی لائف لائن یو ڈی ایم کے تحت انجام دی جا سکے تاکہ ملک کے دوردراز علاقوں میں کووڈ -19 کے خلا ف جنگ میں مدد فراہم کی جا سکے۔ لہذا ، 26مارچ 2020 سے ہب اینڈ اسپوک لائف لائن خدمات شروع کی گئیں۔ جناب راجیو جین نے لاک ڈاؤن مدت کے دوران شہری ہوابازی کی وزارت کی جانب سے انجام دی گئیں لائف لائن اڑان پہل قدمیوں کا ایک جائزہ پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ لائف لائن اڑان کے تحت 2.7پروازیں کی گئی ہیں۔ یہ پروازیں آئی آر انڈیا، الائنس ایئر، بھارتی فضایہ اور نجی کیریئروں کے ذریعے انجام دی گئی ہیں۔ آئی آر انڈیا اور الائنس ایئر کی جانب سے 154 پروازیں انجام دی گئی ہیں۔ تا حال 418 ٹن سے زائد کارگو کانقل وحمل کیا گیا ہے۔لائف لائن اڑان پروازوں کے ذریعے تا حال 2.45لاکھ کلو میٹر سے زائد فاصلے پر احاطہ کیا گیا ہے۔
ایئر انڈیا، الائنس ایئر، آئی اے ایف اور پرائیویٹ کیریئرس طبی سپلائی سمیت اہم اشیاء بہم پہنچانے کےلئے پروازیں انجام دے رہےہیں اور ان کے تحت شمال مشرقی خطے ، جزائری علاقے اور پہاڑی ریاستوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ ایئر انڈیااور آئی اے ایف نے بنیادی طور پر جموں و کشمیر، لداخ، شمال مشرق اور دیگر جزائر پر مبنی خطوں کےلئے بنیادی طور پر اشتراک کیا تھا۔ جموں و کشمیر، لداخ اور شمال مشرقی خطے میں پون ہنس لمیٹیڈ سمیت ہیلی کاپٹر خدمات طبی کارگو اور مریضوں کو لانے لے جانے کا کام کر رہی ہے۔
بین الاقوامی شعبے کے تحت چین کے ساتھ ایک ایئر برج قائم کیا گیا ہے، جو 4اپریل 2020 سے نافذالعمل ہوا ہے تاکہ فارما سیوٹیکلس ، طبی سازوسامان اور کووڈ-19 راحت کاری سازوسامان کا نقل وحمل ممکن بنایا جا سکے۔جنوبی ایشیا کے تحت ایئر انڈیا نے کولمبو کو طبی رسدات بہم پہنچائی ہیں۔
ایئر انڈیا نے ممبئی اور لندن کے درمیان 13اپریل 2020 کو 29ٹن پھل اور سبزیاں لندن پہنچائی تھیں اور یہ پرواز اس کی اولین پرواز تھی، جو کِرشی اُڑان پرواز کے تحت انجام دی گئی تھی۔ ساتھ ہی یہ پرواز 15.6ٹن عام قسم کا کارگو سازوسامان واپس لے کر آئی تھی۔ ایئر انڈیا نے ممبئی اور فرینک فرٹ کے درمیان اپنی دوسری پرواز 15اپریل 2020 کو کرشی اڑان پروگرام کےتحت انجام دی تھی، جس کے تحت 27 ٹن موسمی پھل اور سبزیاں فرینک فرٹ لے جائی گئی تھیں اور واپسی میں یہ پرواز 10 ٹن جنرل کارگو لے کر آئی تھی۔