18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک بھر میں لوگوں کو ضروری طبی سامان پہنچانے کے لئے لائف لائن اڑان کے تحت 422 پروازیں چلائی گئیں

Urdu News

ایئر انڈیا: آئی اے ایف اور نجی جہازوں کے ذریعہ لائف لائن اڑان کے تحت 422 پروازیں چلائی گئیں۔ ان میں سے 244 پروازیں ائیر انڈیا اور الائنس ایئر نے چلائی ہیں۔ آج کی تاریخ تک پہنچایا گیا سامان تقریبا 790.22 ٹن ہے۔ آج کی تاریخ تک لائف لائن اڑان پروازوں کے ذریعے محیط فضائی فاصلہ 4،13،538 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ ’لائف لائن اڑان‘ پروازیں ایم او سی اے کے ذریعہ ملک کے دور دراز علاقوں میں ضروری میڈیکل سامان پہنچانے کے لئے چلائی جا رہی ہیں تاکہ کوویڈ 19 کے خلاف ہندوستان کی جنگ میں مدد کی جاسکے۔

پون ہنس لمیٹڈ سمیت ہیلی کاپٹر خدمات جموں و کشمیر ، لداخ ، جزیروں اور شمال مشرقی خطوں میں کام کررہی ہیں جو اہم طبی سامان اور مریضوں کو پہنچا رہی ہیں۔ 1 مئی 2020 تک پون ہنس 2.03 ٹن کارگو لے کر 7،529 کلو میٹر کی مسافت طے کرچکے ہیں۔ خاص طور پر شمال مشرقی خطے ، جزیرے کے علاقوں اور پہاڑی ریاستوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ایئر انڈیا اور آئی اے ایف نے بنیادی طور پر جموں و کشمیر ، لداخ ، شمال مشرق اور دیگر جزیرے کے علاقوں کے لئے اشتراک کر رکھا ہے۔

گھریلو کارگو آپریٹرز اسپائس جیٹ ، بلیو ڈارٹ اور انڈگو تجارتی بنیادوں پر کارگو پروازیں چلارہی ہیں۔ اسپائس جیٹ نے 24 مارچ تا 1 مئی 2020 کے دوران 734 کارگو پروازیں چلائیں جن میں 12،77،213 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا گیا اور 5،320 ٹن سامان پہنچائے گئے۔ ان میں سے ، 270 بین الاقوامی کارگو پروازیں تھیں۔ بلیو ڈارٹ نے 25 مارچ سے یکم مئی 2020 کے دوران 245 کارگو پروازیں چلائیں جنہوں نے 2،67،417 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور 4،179 ٹن سامان پہنچایا۔ ان میں سے 12 بین الاقوامی کارگو پروازیں تھیں۔ انڈگو نے 3 اپریل سے یکم مئی 2020 کے دوران 82 کارگو پروازیں چلائیں اور 1،36،060 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور اس نے تقریبا 393 ٹن سامان پہنچائے اوراس میں 27 بین الاقوامی پروازیں شامل ہیں۔ اس میں حکومت کے لئے بلا معاوضہ لے جانے والی میڈیکل سپلائی بھی شامل ہے۔ وستارا نے 19 اپریل سے یکم مئی 2020 کے دوران 20 کارگو پروازیں چلائیں جس نے 28،590 کلومیٹر کا فاصلہ طئے کیا اور اس نے تقریبا 139 ٹن سامان پہنچایا۔

بین الاقوامی شعبے میں مشرقی ایشیاء کے ساتھ دواسازی ، طبی سازوسامان اور کوویڈ 19 امدادی سامان کی نقل و حمل کے لئے کارگو ایئر برج قائم کیا گیا۔ ایئر انڈیا کے ذریعہ لے جانے والے طبی ساز وسامان کی مقدار 842 ٹن ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More