16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک بھر میں 2044 ماڈل کیمیاوی کھاد خردہ دوکانیں کھولی گئی ہیں:جناب راؤ اندر جیت سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، منصوبہ بندی(آزادانہ چارج) اور کیمیاوی اشیاء و کیمیاوی کھادوں کے وزیر مملکت  جناب راؤ اندر جیت سنگھ نے  جناب مہیش پودّار کے سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا میں بتایا ہے کہ حکومت نے کوالٹی کی حامل کیمیاوی کھادیں فراہم کرنےا ور ملک کو درکار کاشتکاری کے اوزار اور دیگر آلات و سازوسامان کے حصول کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2016 کے بجٹ میں اس امر کا اعلان کیا گیا تھا کہ 3برسوں کی مدت کے دوران 2 ہزار ماڈل کیمیاوی کھاد وں کی خردہ دوکانیں ملک بھر میں کھولی جائیں گی۔ یہ نشانہ حاصل کر لیا گیا ہے اور 2044 ماڈل کیمیاوی کھادوں کی خردہ دوکانیں چالو کی گئی ہیں۔

ماڈل کیمیاوی کھادوں کی خردہ دوکانیں اصل نرخوں پر عمدگی کی حامل کیمیاوی کھادیں فراہم کرتی ہیں۔ مٹی کی جانچ کا کام انجام دیتی ہیں۔ بیجوں کی جانچ کرتی ہیں۔ تغذیہ کے سلسلے میں ان کا استعمال متوازن طریقے سے کئے جانے کے طریقے کو فروغ دیتی ہیں۔ ان دوکانوں کے ذریعے کچھ اختیاری خدمات بھی انجام دیئے جاتے ہیں۔ ان میں ٹریکڑوں کو کرائے پر حاصل کرنا، لیزر لیولرس یعنی اوبڑ کھابڑ والی زمینوں کو برابرکرنےکیلئے مشین کی فراہمی ، روٹاویٹر کی فراہمی، فصل کاٹنے والی مشین کی فراہمی اور فصل پکنے کے بعد اناج الگ کرنے والی مشین کی فراہمی، کیڑا کُش دوائیں چھڑکنے والی مشین کی فراہمی، پھاؤڑے، ہسیا وغیرہ کی فراہمی بھی شامل ہیں۔

ماڈل کیمیاوی کھادوں کی خردہ دوکانوں کی ریاست وار  تفصیلات

نمبر شمار

ریاست

دوکانوں کی تعداد

1

آندھر پردیش

299

2

آسام

12

3

بہار

98

4

چھتیس گڑھ

16

5

دادرا اور نگرحویلی

1

6

گوا

3

7

گجرات

214

8

ہریانہ

114

9

ہماچل پردیش

1

10

جموں و کشمیر

1

11

جھارکھنڈ

13

12

کرناٹک

97

13

کیرالہ

13

14

مدھیہ پردیش

84

15

مہاراشٹر

164

16

اڈیشہ

13

17

پنجاب

141

18

راجستھان

45

19

تمل ناڈو

47

20

تلنگانہ

212

21

اترپردیش

366

22

اتراکھنڈ

14

23

مغربی بنگال

76

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More