نئی دہلی۔ صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری تقسیم کے وزیرمملکت جناب سی آر چودھری نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ ملک بھر میں 5.27 لاکھ مناسب قیمت والی دکانیں ( ایف پی ایس) کام کررہی ہیں۔ ریاست کے لحاظ سے مناسب قیمت والی دکانوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات نیچے گوشوارہ میں درج ہیں۔
نشان زد سرکاری نظام تقسیم ( ٹی پی ڈی ایس ) کے تحت مستحق کنبے ان دکانوں سے رعایتی قیمتوں پر غذائی اجناس مثلاً چاول، گیہوں اور موٹے اناج یا کوئی بھی مشترکہ اناج حاصل کرنے کےحقدار ہیں۔ چاول، گیہوں اور موٹے اناج کی سرکاری قیمت بالترتیب 3 روپے، 2 روپے اور 1 روپیہ فی کلو گرام ہے۔
مرکز ی اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام کے علاقوں کی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری کے تحت عوامی نظام تقسیم(پی ڈی ایس) کا کام انجام دیا جاتا ہے۔ متعلقہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے ڈپو میں غذائی اجناس کی خریداری، مختص کرنے کے عمل اور نقل وحمل کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہے۔ اسی طرح ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے غذائی اجناس کو مختص کرنے کا عمل اور غذائی اجناس کو تقسیم کرنے کی آپریشنل ذمہ داری کے علاوہ اہل مستفیدین/ کنبوں کی شناخت، اہل مستفیدین کے لئے راشن کارڈ جاری کرنا، مناسب قیمت والی دکانوں کی نگرانی اور کام کاج کو دیکھنے کا عمل متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقے کی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ سرکاری نظام تقسیم( پی ڈی ایس ) کے تحت اعلی معیار کے غذائی اجناس کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔ لہذا جب کبھی کسی فرد یا تنظیم یا پریس رپورٹ کے ذریعہ کوئی شکایت مرکزی حکومت کو موصول ہوتی ہے تو وہ تحقیقات اور مناسب کارروائی کے لئے متعلقہ ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی حکومتوں کو بھیج دیئے جاتے ہیں۔
ٹی پی ڈی ایس(سی ) آرڈر، 2015 کے قوانین وضوابط کی خلاف ورزی کے مجرم پر ضروری اشیاء ایکٹ ،1955 کےتحت تعزیراتی کارروائی کی جائے گی۔اس طرح سے مذکورہ آرڈر کے مطابق ریاستی / مرکز کے زیرا نتظام علاقے کی حکومتوں کو مذکورہ قوانین کے خلاف ورزی کی صورت میں تعزیری کارروائی کرنے کا مکمل اختیار ہے۔
نمبرشمار |
ریاستیں/ مرکز کے زیرانتظام علاقے |
مناسب قیمت والے دکانوں کی کل تعداد |
1 |
جزائر انڈمان و نکوبار |
482 |
2 |
آندھرا پردیش |
28,663 |
3 |
اروناچل پردیش |
1,731 |
4 |
آسام |
38,238 |
5 |
بہار |
41,483 |
6 |
چنڈی گڑھ |
0 |
7 |
چھتیس گڑھ |
12,308 |
8 |
دادر ونگر حویلی |
62 |
9 |
دمن اور دیو |
51 |
10 |
دہلی |
2,254 |
11 |
گوا |
446 |
12 |
گجرات |
17,210 |
13 |
ہریانہ |
9,491 |
14 |
ہماچل پردیش |
4,924 |
15 |
جموں وکشمیر |
5,970 |
16 |
جھار کھنڈ |
23,356 |
17 |
کرناٹک |
20,335 |
18 |
کیرلا |
14,335 |
19 |
لکشدیپ |
39 |
20 |
مدھیہ پردیش |
22,469 |
21 |
مہاراشٹر |
52,505 |
22 |
منی پور |
2,154 |
23 |
میگھالیہ |
4,651 |
24 |
میزورم |
1,247 |
25 |
ناگالینڈ |
1,691 |
26 |
اڈیشہ |
13,306 |
27 |
پڈوچیری |
0 |
28 |
پنجاب |
16,657 |
29 |
راجستھان |
26,207 |
30 |
سکم |
1,421 |
31 |
تمل ناڈو |
34,773 |
32 |
تلنگانہ |
17,457 |
33 |
تریپورہ |
1,807 |
34 |
اترپردیش |
80,772 |
35 |
اتراکھنڈ |
9,212 |
36 |
مغربی بنگال |
20,278 |
کل میزان |
5,27,985 |