15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک بھر کے دیہی برق کاری اور سوبھاگیہ اسکیم کے مستفدین سے ویڈیو برج کے توسط سے وزیراعظم کی گفت و شنید

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر کے گاؤں کے ایسے باشندگان سے گفت و شنید کی ہے جو گاؤوں 2014 سے اب تک مدت میں برق کاری سے آراستہ کئے گئے ہیں۔ یہ گفت و شنید پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا- سوبھاگیہ اسکیم کے مستفدین سے کی گئی اور اس کے لیے ویڈیو برج کا سہار لیا گیا۔ وزیر اعظم کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے مختلف النوع سرکاری اسکیموں کے مستفدین سے وزیر اعظم کی گفتگو کا یہ دسواں سلسلہ ہے۔

حال ہی میں برق کاری سے آراستہ کئے گئے 18 ہزار گاؤوں کے مستفدین سے ہوئی گفت و شنید سے خوش ہوکر وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے لوگ جنھوں نے کبھی اندھیرا نہیں دیکھا وہ روشنی کے معنی نہیں سمجھ سکتے، جنھوں نے اپنی زندگیاں اندھیرے میں نہیں بسر  کی ہیں، انھیں روشنی کی اہمیت نہیں سمجھ آئے گی۔

وزیر اعظم نے اپنی گفت وشندکے دوران کہا کہ این ڈی اے حکومت کے برسراقتدار ہونے کے بعد ہزاروں گاؤوں کو برق کاری سے آراستہ کیا گیاہے۔  انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے ذریعے کئے گئے باطل وعدوں کے برخلاف موجودہ حکومت نے باتوں کو عملی جامہ پہناکر ہر گاؤں کو بجلی سے آراستہ کیا ہے۔ حکومت نے نہ صرف برق کاری پر توجہ مرکوز کی ہے ، بلکہ ملک بھر میں ترسیلی نظام کی بھی اصلاح کی ہے۔

ان 18 ہزار گاؤوں میں سے جو آزادی کے 70 برس بعد بھی بجلی کی سہولت سے محروم تھے، انہیں گذشتہ چار برسوں کے دوران برق کاری سے آراستہ کیا گیا ہے۔ برقیا یا گیا آخری گاؤں منی پور میں لیسینگ موضع تھا جو 28 اپریل 2018 کو برق کاری سے آراستہ کیا گیا اور شمال مشرقی سیکٹر میں واقع ہے۔ جناب نریندر مودی نے کہا کہ 18 ہزار گاؤوں کو  برق کاری سے آراستہ کرنا آسان کام نہیں تھا، کیونکہ ان میں سے بیشتر گاؤں دوردراز، پہاڑی علاقوں اور ایسے علاقوں میں واقع تھے ، جہاں کنیکٹی وٹی صفر کے برابر ہے۔ ان تمام دشواریوں کے باوجود افراد کی ایک لگن سے معمور ٹیم نے ہر گاؤں کو بجلی سے آراستہ کرنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے سخت جانفشانی کا ثبوت دیا۔

وزیر اعظم نے اشارہ کیا کہ حکومت نے مشرقی بھارت میں صورتحال یکسر بدل دی ہے، جہاں 18ہزار گاؤوں میں 14582 گاؤوں ایسے تھے، جہاں بجلی نہیں پہنچی تھی اور 5790 گاؤں شمال مشرق میں بجلی سے محروم تھے۔  انھوں نے کہا کہ حکومت، مشرقی بھارت کی ترقی کو ترجیح دیتی ہے اور مکمل برق کاری کے ساتھ اب مشرقی بھارت، ملک کے  ترقیاتی سفر میں ایک بڑا کردار ادا کرسکتا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا  کا آغاز اس مقصد سے کیا گیا ہے  کہ ملک کے ہر ایک گھر تک بجلی پہنچا دی جائے۔  اس یوجنا کے توسط سے اب تک 86 لاکھ سے زائد کنبوں تک بجلی کی سہولت بہم پہنچائی جاچکی ہے۔ یہ یوجنا اپنی نوعیت کے لحاظ سے مشن موڈ کی یوجنا ہے اور اس کے تحت اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ تقریباً چار کروڑ کنبوں کو بجلی کنکشنوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزیراعظم کے ساتھ گفت و شنید کرتے ہوئے دوردراز گاؤوں کے باشندگان جنھوں نے برق کاری سے استفادہ کیا ہے، نے انہیں بتایا  کہ بجلی نے ان کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے بدل دی ہیں۔ پہلے انہیں سارے کام غروب آفتاب سے قبل مکمل کرلینے ہوتے تھے اور بچوں کو مٹی  کے تیل کے لیمپوں کی روشنی میں پڑھنے کے لیے مجبور ہونا پڑتا تھا، برق کاری نے ان کی زندگیاں آسان بنادی ہیں۔ اکثر مستفدین نے کہا کہ ان کی زندگی کی کوالٹی میں مجموعی طور پر بہتری رونما ہوئی ہے۔ مستفدین نے ان کے گھروں تک بجلی پہنچانے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More