14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک میں اب زیر علاج مریضوں کی تعداد 2.81 لاکھ ہے جو کل مریضوں کا محض 2.78 فیصد ہے

Urdu News

نئی دہلی، بھارت کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اور بھی کمی آئی ہے اور آج یہ 3 فیصد سے بھی کم ہو گئے، جو کل کیسز کا محض 2.78 فیصد ہے۔

روزانہ صحتیابی کے مزی رجحان کی وجہ سے روزانہ کیسز میں بھارت کے زیر علاج مریضوں کی تعداد آج 281919 رہی۔

پچھلے   28 دن میں کمی کا رجحان جاری رہتے ہوئے بھارت میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران روزانہ نئے کیسز کی بنسبت روزانہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ بتائی جاتی ہے۔

بھارت میں 23067  مریض کووڈ متاثر پائے گئے، اسی مدت کے دوران 24661 تازہ مریض صحتیاب ہوئے۔ اس طرح پچھلے 24 گھنٹے میں کل زیر علاج مریضوں میں سے 1930 مریضوں کی تعداد میں کمی آئی۔

بھارت اب بھی  ان ملکوں میں شامل ہے جہاں   فی 10 لاکھ آبادی پر مریضوں کی تعداد سب سے کم 7352 ہے  جو مغربی کرۂ  ارض کے کئی ملکوں سے  کافی کم ہے۔ فی دس لاکھ آبادی کی عالمی اوسط 9931 ہے۔

آج صحتیابی کی شرح میں بہتری آئی اور یہ 95.77 فیصد ہو گئی۔ مجموعی طور پر صحتیاب مریضوں کی تعداد 0.97 کروڑ (9717834) ہے۔ صحتیاب مریضوں کی تعداد اور زیر علاج مریضوں کی تعدا د میں فرق میں بھی لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور یہ 9435915 ہے۔

نئے صحتیاب مریضوں میں سے 75.86 فیصد  مریض  کا تعلق دس ریاستوں  اور مرکز کے  زیر انتظام علاقوں  سے ہے۔

نئے کیسز میں سے 77.38 فیصد کا تعلق دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

پچھلے 24 گھنٹے میں 336 اموات کی اطلاع دی گئی ہے، جن میں سے  81.55 فیصد مندرجہ ذیل دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہے۔

عالمی سطح پر نسبتاً بھارت میں فی دس لاکھ آبادی پر سب سے کم 106 اموات ہیں۔ بھارت میں شرح اموات  فی الحال 1.45 فیصد ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More