نئی دہلی، اپریل / نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب وجے گوئل نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی ایما پر اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے تحت دلی میں جن پانچ اسٹیڈیموں کا رکھ رکھاؤ کیا جانا ہے، وہ حسب ذیل ہیں:
جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم، اندراگاندھی اسپورٹس کمپلکس ، میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی سوئمنگ پول کمپلکس اور ڈاکٹر کرنیل سنگھ شوٹنگ رینجرس ۔
ایک تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ ان اسٹیڈیموں کو قومی اور بین الاقومی اسپورٹس مقابلوں کے اہتمام کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان اسٹیڈیموں کو نیشنل کوچنگ کیمپس ، ایس اے آئی نیشنل اسپورٹس اکیڈمکس کم اینڈ پلے اسکیم فار جنرل پبلک وغیرہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ اسٹیدیموں فیلڈ آف پلے اور جے این ایس اور آئی جی ایس این میں ہوسٹل سہولیات ، بین الاقوامی مقابلوں کے لئے ہندستانی کھلاڑیوں کی تیاری کے لئے قومی کیمپوں کے اہتمام کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں۔
ایس اے آئی کے کم اینڈ پلے اسکیم کے تحت 15 ہزار سے زیادہ ایتھلیٹس جن میں خصوصاً بچوں نے دلی میں مختلف ایس اے آئی اسٹیڈیموں میں17-2016 کے دوران اندراج کرایا۔ مختلف اسٹیڈیموں میں سہولتوں کا بہت سے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لئے استعمال کیاجارہا ہے۔ جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم فیفا انڈر- 17 کے لئے ایک مقام ہے جہاں اکتوبر 2017 میں فٹبال میچ ہوں گے۔