نئی دہلی، 14جنوری 2017؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک میں مختلف تہواروں کے موقعے پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک میں آج عوام مختلف تہوار منا رہے ہیں۔ تہواروں کے اس مبارک موقع پر میں عوام کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ تہوار ہر ایک زندگی میں خوشی اور خوشحالی لائے اس کے لیے میں دعا گو ہوں۔
میں تمل دوستوں کو پونگل کے موقعے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ماگھ بیہو کے موقعے پر آسام کے عوام کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ اور دیگر تہوار جو آج ملک میں منائے جا رہے ہیں۔ وہ عوام کی زندگی خوشیاں بکھیرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ تہوار ہمارے محنت کش مزدوروں کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی لائے ہیں، اس کے لیے دعا گو ہوں۔