18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک میں کمزورطبقات اور محروم گروپوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لئے معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات

Urdu News

نئی دہلی: فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیرڈاکٹررمیش پوکھریال ‘نشنک ’ نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ بچوں کے لئے مفت اورلازمی تعلیم کا حق ( آرٹی ای ) ایکٹ 2019 چھ برس سے لے کر 14برس کی عمر کے ہرایک بچے کو ابتدائی تعلیم کی تکمیل تک اپنے نزدیک کے اسکول میں مفت اورلازمی تعلیم کاحق فراہم کرتاہے ۔ آرٹی ای ایکٹ 2009کی دفعہ 8(سی ) کے مطابق متعلقہ سرکار کے لئے  اس بات کو یقینی بنانالازمی ہے  کہ کمزورطبقات اور محرو م گروپوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کے ساتھ  امتیازی سلوک اور تعصب کابرتاؤنہ کیاجائے اور کسی بھی سطح پر انھیں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے اوراسے مکمل کرنے سے نہ روکاجائے ۔ مزید برآں آرٹی ای ایکٹ 2019کی دفعہ 12(1)کے مطابق مخصوص زمرے کے اسکولوں اورغیرامداد یافتہ اسکولوں کے لئے پہلی جماعت میں اپنے نزدیک کے علاقوں کے کمزور طبقات اور محروم گروپوں سے تعلق رکھنے والے کم از کم 25فیصد بچوں کا داخلہ لینا  اور انھیں مفت اورضروری تعلیم فراہم کرنا ،  ابتدائی تعلیم کی تکمیل تک ضروری ہے ۔

سمگرشکشا ، اسکولی سیکٹرکی تعلیم کے لئے ایک اہم پروگرام ہے جس کی توسیع پری اسکول سے 12ویں جماعت تک کی گئی ہے ۔ اس کا مقصد اسکولی تعلیم کی تمام سطح پر جامع اور مساوی معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بناناہے ۔ اس کے مطابق اسکول ، پری اسکول ، پرائمری ، اعلیٰ پرائمری ، سیکنڈری  سے سینیئرسیکنڈری کی سطح تک ایک تسلسل کا نام ہے ۔ اسکولی تعلیم کی تمام سطح پرصنفی اور  سماجی زمرے کی خلیج کو پرکرنا اس اسکیم کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے ۔ یہ  اسکیم  لڑکیوں ، خصوصی ضرورتوں کے محتاج بچوں ( سی ڈبلیو ایس ایم ) درج فہرست ذاتوں ( ایس سی ) درج فہرست قبائل ( ایس ٹی )، اقلیتی طبقوں اور مخنث طبقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو محیط ہے ۔ اس اسکیم کی اہم توجہ آرٹی ای کے قانون کے  نفاذ پرمرکوز  ہے ۔

مفت اسکولی یونیفارم ، نصابی کتب ، اسکول بچوں کی خصوصی تربیت مخصوص ضرورتوں کے محتاج بچوں کی جامع تعلیم کے لئے گنجائش اور پیشہ ورانہ تعلیم جیسی مراعات موجود ہیں ۔ یہ اسکیم شہروں میں محروم بچوں، موسمی نقل مکانی سے متاثرہ بچوں بشمول کسانوں اورمزدوروں کے بچوں اور دوردراز اور الگ تھلگ رہنے والی آبادیوں کے بچوں کی جانب  بھی خصوصی توجہ دیتی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت مختلف  اقدامات کی منصوبہ بندی کرنے  مثلاًاسکولوں کو سینئرسیکنڈری کی سطح تک لے جانے /جدیدتربنانے اورترقی دینے نیز موجودہ بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے ، کستورباگاندھی بالیکا ودیالیہ ( کے جی بی وی ) ، رہائشی اسکولوں اور ہوسٹلوں کے قیام کے دوران  خصوصی توجہ کے حامل اضلاع ( ایس ایف ڈی )، تعلیمی سطح پر پسماندہ بلاکوں  (ای ای بی ) ،بائیں بازوکی انتہا پسندی  سے متاثرہ ااضلاع اور امنگوں والے اضلاع کو ترجیح دینے کی  تجویز  ہے ۔

نوودیہ ودیالیہ اسکیم  کے تحت دیہی علاقوں کی بہترین صلاحیت کو باہرلانے کے لئے ملک کے ہرایک ضلع میں جواہر نوودیہ ودیالیہ کھولاجاناہے ۔ اس کی اہمیت نشان زد گروپ کی حیثیت سے  باصلاحیت دیہی طلباء کے انتخاب  میں مضمر ہے ۔علاوہ ازیں اس کا مقصد انھیں ایک رہائشی اسکولی نظام میں  بہترین اسکول کے مقابلے میں معیاری تعلیم فراہم کرناہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More