نئی دہلی، ملک میں مرکز کی قیادت میں کووڈ ۔ 19 کے موثر بندوبست کے لئے صحیح وقت پر فعال طریقے سے اور مرحلہ وار حکمت عملی سے کئے گئے اقدامات اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطے کی حکومتوں کے ذریعہ ان کے نفاذ سے کووڈ۔ 19 مریضوں کے حقیقی معاملات کو قابو میں رکھ پانے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ آج ملک میں کووڈ۔ 19 کے حقیقی معاملو کی تعداد محض358692ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 653750ہوگئی ہے۔صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اور سرگرم معاملات کے فرق میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آج یہ 295058 کا ہے ۔ تمام 358692 سرگرم معاملوں پر چاہے وہ گھر پر آئسولیشن میں ہوں یا شدید معاملے کی صورت میں اسپتال میں ہوں، طبی توجہ فراہم کرائی جارہی ہے۔
مرکز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں کے ذریعہ تال میل کے ذریعہ کئے گئے اقدامات نے کووڈ عالمی کے موثر مجموعی بندوبست کو یقینی بنایا ہے۔مرکزی حکومت کے ذریعہ زیادہ معاملات والے علاقوں میں مرکزی ماہرین کی ٹیمیں بھیج کر ریاستوں حکومتوں کی کوششوں میں تعاون کا عمل جاری ہے۔ایک مرکزی ٹیم بہار میں تعینات کی گئی ہے تاکہ وہ کووڈ بندوبست کا جائزہ لینے میں ریاست کی مدد کرے اور تمام ضروری امداد فراہم کرائے۔ اس ٹیم میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری (پبلک ہیلتھ) جناب لو اگروال، این سی ڈی سی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایس کے سنگھ، اور ایمس نئی دہلی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر (میڈیسن) ڈاکٹر نیرج نسچل شامل ہیں۔ یہ ٹیم کل بہار پہنچ جائے گی۔
کنٹینمنٹ کی حکمت عملی کا فوکس گھر گھر سروے کرنے، وقت پر رابطے کا پتہ لگانے کنٹینمنٹ اور بفرزون کی نگرانی کرنے ، شدید معاملوں میں معیاری دیکھریکھ کے نظریئے کے ساتھ موثر کلینکل بندوبست کرنے پر ہے۔اسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے کی مسلسل توسیع سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ۔ 19 کے 17994 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی شرح اب 63 فیصد ہوگئی ہے۔ آئی سی ایم آر کی نئی انچ اسٹرٹیجی کے تحت تمام رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز کو جانچ کی سفارش کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔آر ٹی پی سی آر ٹسٹ اور ریپڈ اینٹیجن پوائنٹ آف کیئر ( پی او سی) ٹسٹ کو ٹرونیٹ اور اور سی بی این اے اے ای کےذریعہ فرعغ دیئےجانے سے جانچ کئے جانے والے نمونوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 361024 نمونو ں کی جانچ کی گئی ہے۔ بھارت میں اب تک جانچے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد 13433742 ہے اور فی ملین آبادی پر 9734.6 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبودکی وزارت نے ریزیڈنٹ ویلفئر ایسو سی ایشنوں / ریزیڈینشیل سوسائٹیوں / غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ذریعہ چھوٹی کووڈ کیئر سہولت قائم کرنے کے خواہش مند گیٹ والے رہائشی کمپلکسز کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ تفصیلات درج ذیل سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
https://www.mohfw.gov.in/pdf/CovidCareFacilityinGatedcomplexes.pdf
وزارت نے کووڈ۔ 19 کے سلسلے میں گیٹ والے رہائشی کمپلکسز کے لئے مشاوری نوٹ بھی جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے لئے :
https://www.mohfw.gov.in/pdf/AdvisoryforRWAsonCOVID19.pdf
کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی معاملات کے بارے میں تمام مستند اور اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں : https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA
کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19@gov.in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019@gov.in اور@CovidIndiaSeva . پر بھیجیں۔
کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست
https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔