14 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک میں 2016 کے دوران سڑک حادثوں میں تقریباً 4.1 فی صد کی کمی

भारत में 2016 के दौरान सड़क दुर्घटनाओं में 4.1% कमी, मरने वालों की संख्या में 3.2% की बढ़ोतरी
Urdu News

نئی دہلی، ملک میں  2016 کے دوران  سڑک حادثوں میں   4.1 فی صد کی کمی  واقع ہوئی  اور اس دوران   480652  سڑک حادثات پیش آئے جب کہ  2015 میں  501423 سڑک حادثات پیش آئے تھے اسی مدت کے دوران ان حادثوں کے نتیجے میں اموات میں تقریباً 3.2 فی صد کا اضافہ ہوا۔    تقریباً  150785 افراد  2016 میں سڑک حادثوں میں ہلاک ہوئے جب کہ 2015 میں  146133  افراد سڑک حادثے میں مارے گئے تھے۔     وزارت کی  سالانہ   سڑک حادثوں سےمتعلق  رپورٹ جاری کرتےہوئے سڑک ٹرانسپورٹ   ، جہاز رانی،  آبی وسائل،  دریا کی ترقی  اور گنگا کی صفائی ستھرائی   کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ    سڑک حادثوں اور ان حادثات میں ہونے والی اموات  کی تعداد ابھی اورکم ہونی چاہئے۔

جناب گڈکری نے  مطلع کیا کہ    2017 کے پہلے نصف کے  لئے   حادثوں کی تعداد  میں کمی آئی ہے۔    جہاں  جنوری  سے جولائی  2017 کے درمیان   سڑک حادثوں میں 3 فی صد کی کمی ہوئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں بھی 4.75 فی صد کی کمی آئی ہے۔   انہوں نے کہا کہ     2017 کے پہلے نصف میں 25 ریاستوں   اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سڑک حادثات میں ہونے والی اموات میں کمی آئی ہے  ۔  آسام بہار اڑیسہ اور اترپردیش جیسی ریاستوں میں اس مدت کے دوران    سڑک حادثوں کی اموات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ  اموات  دو سے 8 فی صد کے درمیان ہیں۔

2016 کے دوران    ملک  میں جتنے سڑک حادثات  ہوئے ہیں  ان میں 13 ریاستوں میں   86 فی صد سڑک حادثات ہوئے ہیں۔  جناب گڈکری نے کہا کہ ان کی وزارت نے  سڑکوں  پر  حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ایک کثیر رخی   طریقہ   اپنایا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ    ہر ضلع میں  مقامی لوک سبھا ایم پی کی سربراہی میں ایک ضلع سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ     سڑک کی سیکورٹی  کی نگرانی کی جاسکے ۔بلیک اسپارٹس کی  نشاندہی کی جاسکے اور سڑک کے تحفظ  سے متعلق اقدامات تجویز کئے جاسکے ۔ یہ کمیٹی    ضلع کی  سڑک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے    مقامی پالی ٹکنیک   طلبا کی مدد  حاصل کرے گی۔  اس موقع پر جناب گڈکری نے    روڈ سیفی ویب سائٹ  www.missionroadsafety.com۔  کا بھی آغازکیا جو   آئی آئی ٹی دہلی  کے طلبا  کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔   یہ رپورٹ  روڈ اکسیڈنٹ  ان انڈیا 2016  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارتوں کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔    ٹو وہیلر س کی وجہ سے سڑک حادثات  سب سے زیادہ پیش آئے ہیں۔  پولیس کے ذریعہ پیش کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق   ڈرائیوروں کی غلطی  سڑک حادثات کے لئے واحد سب سے اہم   عنصر ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More