16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک کو کوچی میٹرو وقف کیے جانے کے موقع پر وزیراعظم کا خطاب

कोच्चि मेट्रो राष्‍ट्र को समर्पित करते हुए प्रधानमंत्री का भाषण
Urdu News

نئی دہلی۔؍جون؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کوچی میٹرو کا افتتاح کیا اور نئی میٹرو لائن پر مختصر سفر کیا۔ بعد میں انہوں نے ملک کو کوچی میٹرو وقف کرنے سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوچی میٹرو کے افتتاحی تقریب کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں۔ اس فخر کے لمحہ پر میں کوچی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کوچی بحیرہ عرب کی رانی ہے اور مصالحے کی تجارت کا اہم مرکز ہے۔ آج اسے کیرالہ کے کاروباری مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔کیرالہ بین الاقوامی اور گھریلو سیاحوں کی آمد کے لحاظ سے اول نمبر پر ہے۔ اس لیے یہ بہت موزوں ہے کہ کوچی میں میٹرو ریل کی سہولت ہو۔

شہر کی آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور یہ 2021 تک 33 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ لہذا شہری بنیادی ڈھانچے پر بڑھ رہے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ایک تیز رفتار ٹرانسپورٹ نظام ضروری ہے۔ اس سے کوچی کی معاشی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

کوچی میٹرو ریل لمیٹڈ حکومت کیرالہ اور حکومت ہند کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ حکومت ہند نے کوچی میٹرو کے لیے اب تک دو ہزار کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ جس مرحلے کا آج افتتاح ہو رہا ہے وہ الورا سے پلاری ولم تک آپریٹ کرے گا۔ یہ 13 اعشاریہ دو چھ کلومیٹر اور اس دوران گیارہ اسٹیشن کا احاطہ کرے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More