17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک کی امنگوں کو پایہء تکمیل پہنچانے کے لئے درکار دفاعی جدیدکاری کے لئے حکومت پابند عہدہے :رکشاراجیہ منتری شری شریپد نائک

Urdu News

نئی دہلی: رکشاراجیہ منتری  جناب شری شریپدنائک نے حکومت کی اس عہدبندگی کا اعادہ کیاہے جس کے تحت 130کروڑہندوستانیوں اورگھریلودفاعی صنعت کی امنگوں اور ضروریات کی تکمیل کے لئے حکومت دفاعی جدیدکاری کے راستے پرچل رہی ہے ۔ آج یہاں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف تکنالوجی میں ‘ میک ان انڈیا 2.0’کے موضوع پر بھارتی دفاعی اورسلامتی نمائش 2019سے خطاب کرتے ہوئے جناب نائک نے کہاکہ حکومت وزیراعظم، جناب نریندرمودی کی فعال اورموثرقیادت میں اس انداز میں کام کررہی ہے ،جس میں میک ۔ان ۔انڈیاپہل قدمی کے تحت ملک کی دفاعی پیداوار میں اضافہ کیاہے ۔ رکشاراجیہ منتری نے کہاکہ یہ وہ وقت ہے جب بھارتی مسلح دستوں نے برصغیرمیں بھارتی صنعت میں تیار گولہ بارود اوراسلحہ جات کا استعمال کرکے جنگ لڑی ہے ۔

دفاعی پیداوار کے شعبے میں بہت چھوٹی ، چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتی اکائیوں ( ایم ایس ایم ای ) کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے رکشاراجیہ منتری نے ایم ایس ایم ای پر مربوط انداز میں توجہ مرکوزکرنے پرزوردیااورکہاکہ یہ صنعتیں روزگارفراہم کرتی ہیں  ،اختراع کا راستہ ہموارکرتی ہیں ، مخصوص ضروریات کی تکمیل کی مہارت رکھتی ہیں ، لچیلی اور ضرورت کے مطابق ڈھل جان ےوالی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ایم ایس ایم ای میں وہ قوت ہے کہ وہ مستقبل میں قومی دفاعی صنعت کے لئے آگے کا راستہ طے کرسکتی ہیں ۔

دفاعی صنعت کے لئے مربوط طریقہ کارکی حمایت کرتے ہوئے جناب نائک نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ہم اوروہ کی بات نہ کریں بلکہ پی پی پی کے طریقہ کارکوبروئے کارلائیں یعنی ڈی پی ایس یو /او ایف بی کے مابین تامل میل بناکر  نیز نجی شعبے کو شامل کرکے قدم اٹھائیں ۔ انھوں نے کہاکہ بہترین طریقہ ہائے کارکے توسط سے عالمی صنعت میں جاگزیں اثرانگیزی کو اپنے یہاں بروئے کارلایاجاناچاہیئے اور اس سے استفادہ کیاجاناچاہیئے ۔

دفاعی صنعت گلیارے پرصنعت کی جانب سے مرکوز کی گئی توجہ کی ستائش کرتے ہوئے آرآرایم نے کہاکہ صنعت مختلف شناخت شدہ شعبوں میں مجموعی شناخت شدہ صلاحیتیں بہم پہنچاسکتی ہے اورکلیدی خود کفالت حاصل کرسکتی ہے ۔ ہماری حکومت بڑی تصویر پرتوجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اوروہ ہے کلیدی  خودکفالت ۔ اس پرموثرطریقے سے اسی وقت عمل ہوسکتاہے جب ہم درآمدات پراپنا انحصار کم سے کم کردیں ۔

اس میٹنگ میں آرمی ڈیزائن بیورو کے ایڈیشنل ڈائرکٹرجنرل ( تناظری منصوبہ پی پی ) میجرجنرل اے کے چانن ، ایئربس انڈیا کے صدراورمنیجنگ ڈائرکٹرجناب آنند ای اسٹینلے ، بوئنگ انڈیا کے صدرجناب سلل گپتے ، ایسوسی ایٹڈچیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایسوچیم کے سکریٹری جنرل جناب دیپک سود اور وزارت اورصنعت کے دیگر سینیئر افسران بھی شریک تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More