19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک کے الیکشن کمیشن نے باضابطہ طور پر چناؤ کمشنر راجیو کمار کا خیر مقدم کیا

Urdu News

اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب سنیل اروڑا اور الیکشن کمشنر جناب سشیل چندر نے آج کمیشن کی میٹنگ میں الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار کا باقاعدہ خیر مقدم کیا۔ ڈی ای سی کےسکریٹری جنرل جناب امیش سنہا، ڈائریکٹر صاحبان اور سینئر پرنسپل سکریٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جناب راجیو کمار کا خیر مقدم کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑا نے مختلف شعبوں خصوصاً ڈی او پی ٹی، بینکنگ اور مالیات میں ان کے وسیع انتظامی تجربے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جناب راجیو کے سابقہ ذمہ داریوں میں ان کی طرف سے کیے گئے غیر معمولی کام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کو ان کے وسیع تجربے سے بے حد فائدہ ہوگا۔

اعلیٰ چناؤ کمشنر سنیل اروڑا نے الیکشن کمیشن کو ایک منفرد کنبہ قرار دیا، جو اپنی غیر معمولی شناخت بنائے رکھتے ہوئے انتخابات کا خوش اسلوبی سے اہتمام کرنے کے لئے مرکز اور ریاستی سرکاروں سے ضروری تعاون حاصل کرتا ہے۔ انہوں نے بھارت کے آئین خصوصاب تمہید میں درج کئے گئے مقاصد کو مستحکم اور انہیں برقرار رکھنے کے کمیشن کے عزم کو دہرایا۔ اعلیٰ چناؤ کمشنر نے آئی ٹی ایپلیکشن دسترس رسائی اور شمولیت کے شعبے میں خاص کر کمیشن کی طرف سے کیے گئے حالیہ کام کا بھی ذکر کیا۔

اپنے استقبالیہ بیان میں الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑا نے جناب راجیو کمار کے ساتھ کام کرنے کے اپنے سابقہ تجربے کا بھی ذکر کیا اور ان کے صاف شفاف خیالات کی تعریف کی اور کام کے تئیں ان کے مثبت اپروچ کو بھی سراہا۔

اپنے بیان میں جناب کمار نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کنبے میں پرتپاک خیر مقدم کے لئے اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب سنیل اروڑا اور الیکشن کمشنر جناب چندرا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس شاندار اور زبردست خیر سگالی سے بہت زیادہ خاکساری، عاجزی اور فخر محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے حکمرانی کے زبردست اداروں کی اہمیت کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ کمیشن کو اپنی بہترین خدمات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More