14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک کے مختلف ممتاز لیڈروں نے ایس ایس سی معاملہ سی بی آئی کو سونپنے کے حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی  وزرا  اور کانگریس ایم پی ڈاکٹر ششی تھرور،  دلی اسٹیٹ بی جے پی  کے صدر جناب  منوج  تیواری ، نئی دہلی   کی ایم پی ، محترمہ میناکشی  لیکھی  اور دیگر  لوگوں سمیت  بہت سے  ممتاز لیڈوں نے کمبائنڈ گریجویٹ سطح کے امتحان   (سی  جی ایل  ای) سے متعلق    اسٹاف  سلیکشن  کمیشن  (ایس ایس سی)  معاملے کو سی بی آئی کو سونپے  کے مرکزی حکومت  کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے   اور اس کی ستائش  کی ہے۔ انہوں نے صورتحال  کو خراب ہونے    سے بچانے  اور اسے بحران بننے سے  روکنے کے لئے حکومت کے اقدام کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔

 ڈاکٹر  ششی  تھرور  نے شمال  مشرقی ریاست کی ترقی کے وزیر مملکت   آزادانہ چارج،   وزیراعظم  کے دفتر میں وزیر مملکت   اورعملے   و عوامی شکایات  و پنشن  کے علاوہ   ایٹمی  توانائی  اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت   ڈاکٹر جتیندر سنگھ  سے  ملاقات کی  اورا نہیں   اپنی ستائش  سے آگاہ   کیا۔   اپنے ٹوئٹ  میں انہوں نے  اس سلسلہ میں کئے گئے فیصلے  کے لئے سرکار کی تعریف کی  اور کہا کہ   مظاہرین   کو جان لینا چاہئے کہ انہوں نے  اپنی جنگ  جیت لی ہے۔ جناب  منوج   تیواری نے بھی اس معاملے  کو سنجیدگی  اور دانشمندی  کے ساتھ   حل کرنے کے لئے امیدواروں کی جانب سےحکومت  کا شکریہ ادا کیا۔

 محترمہ  میناکشی  لیکھی نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے حکومت  کے  غیر متوقع   طور پر    لئے گئے   فیصلے کی تعریف کی ہے اور حکومت   سے درخواست کی ہے کہ سی بی آئی  کے ذریعہ   انکوائری کا دائرہ  وسیع ہونا چاہئے  اور کوچنگ سینٹروں اور کوچنگ اداروں کے رول سمیت انتخاب  کے عمل کے تمام   پہلوؤں کی بھی   جانچ ہونی چاہئے۔ اس دوران  نامہ نگاروں سے   گفتگو کرتے ہوئے   ڈاکٹر  جتیندر  سنگھ  نے کہا کہ   وزیراعظم جنا ب نریندر مودی  کی سربراہی میں مرکزی  حکومت نے نوجوانوں کےجذبات  کا خیال  رکھتے ہوئے   سی بی آئی کو ان کی شکایات  حوالے  کرنے کی ان کی مانگ کو تسلیم کرلیا ہے۔ انہوں نے   کہا کہ  کمبائنڈ گریجویٹ سطح کے امتحان  2017 کےلئے    ملک بھر  کے 30 لاکھ   سے زیادہ  امیدواروں نے 8 ہزار   سے زیادہ خالی آسامیوں کے لئے  درخواست دی تھی۔  کمبائنڈ گریجویٹ سطح کا امتحان  ایس ایس  سی کراتی ہے جبکہ    ٹائر-ون  امتحان کے بعد تقریباً   ڈیڑھ لاکھ امیدواروں  کو شارٹ  لسٹ کیا جاتا ہے۔

ایس ایس   سی کے  چیئرمین  کی موجودگی میں امیدواروں کے وفد کے ساتھ میٹنگ کے بعد اور وزار ت  داخلہ  سمیت  مختلف  متعلقہ  ایجنسیوں  کے ساتھ  وسیع   تر تبادلہ خیال کےبعد ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیاتھا کہ اس معاملے کوسی بی آئی  کے حوالے کیا جائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More