20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک کے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ ہمارے بچوں کو ایسا موقع اور تجربہ فراہم کرے کہ وہ ایک بہتر شہری اور ایک بہتر بھارتی بن سکیں:صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نئی دہلی، ۔ صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج یعنی 16؍اکتوبر 2017 کو راشٹر پتی بھون میں شری کیلاش ستیارتھی کے چلڈرن فاؤنڈیشن کے ذریعے منعقدہ ’سرکشت بچپن-سرکشت بھارت‘ کے موضوع پر بھارت یاترا کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اوراس سے خطاب بھی کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ وہ اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ اگر ایک بچہ بھی غیر محفوظ ہے، تو اس کیلئے پورا معاشرہ خطا کار ہے۔ لہذا ’سرکشت بچپن-سرکشت بھارت‘ کا یہ سفر، بچوں کو ہمارے ملک میں محفوظ ماحول فراہم کرنے کے تئیں ایک بڑا قدم ہے۔ ملک میں ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اس یاترا کے مقاصد سے خود کو مربوط کرے اور ہمارے بچوں کو ایسا موقع اور تجربہ فراہم کرے کہ وہ ایک بہتر شہری اور ایک بہتر بھارت کے معمار بن سکیں۔

صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ جناب کیلاش ستیارتھی گزشتہ تقریباً 40 برسوں سے بچوں کے انسانی حقوق کے تئیں اپنا تعاون دیتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ 85 ہزار سے زائد بچوں کو جناب ستیارتھی کی کوششوں سے مختلف قسم کی زیادتیوں اور ظلم و ستم سے نجات ملی ہے۔ انہیں تعلیمی مواقع حاصل ہوئے ہیں اور وہ اپنی زندگیاں از سر نو شروع کر سکے ہیں۔

صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ ہمارے ملک میں بچوں کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے پالیسیاں اور قوانین موجود ہیں ۔ تاہم یہ حقوق صرف اسی وقت یقینی بنائے جا سکتے ہیں، جب پورے معاشرے کو ان حقوق کے تئیں بیدار اور حساس بنا دیا جائے۔ شمال سے جنوب تک لاکھوں افراد اس بھارت یاترا کے توسط سے اس موضوع سے آگاہ ہوئے ہیں۔

صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ ملک کو آگے آنا چاہئے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر بچہ تعلیم حاصل کر سکے اور پوری آزادی اور وقار کے ساتھ اپنے اندر پنہاں مضمرات کو بروئے کار لا سکے اور صحت مند اور محفوظ رہ سکے۔ جناب کیلاش ستیارتھی کا فاؤنڈیشن ، انہیں مقاصد کے حصول کیلئے ہمیشہ سے کوشاں رہا ہے۔ انہوں نے فاؤنڈیشن اور اس سے وابستہ افراد کی ستائش کی اور توقع ظاہر کی کہ ہم سب مل کر ایک ایسے بھارت کی تعمیر کریں گے، جہاں بچوں کے ساتھ کوئی جنسی زیادتی نہ ہو سکے گی اور نہ ہی بچوں کی غیر قانونی نقل و حمل ممکن ہو سکے گی۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے نوبل پرائز یافتہ جناب کیلاش ستیارتھی نے کہا کہ ’’ سرکشت بچپن-سرکشت بھارت‘‘ یاترا بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی، بد فعلی اور ان کی غیر قانونی نقل وحمل کے خلاف عدم تشدد پر مبنی ایک جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بچوں کی آواز کو ہر گز دبایا نہیں جا سکتا ۔ اس سال دیوالی کے موقع پر انہوں نے گزارش کی ہے کہ سب لوگ بچوں کے تحفظ کے نام پر دیئے جلائیں۔

اس موقع پر صدرجمہوریہ ہند نے علامتی دیا-’بال سرکشا جیوتی‘ بھی روشن کیا۔ اسی مقام پر ایک فوٹونمائش کا اہتمام بھی کیا گیا اور ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی، جو بھارت یاترا کی جھلکیوں پر مشتمل تھی۔

 

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More