17.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ممبئی سینٹرل ڈویژن پر ایلفنسٹون روڈ اسٹیشن کے نارتھ اینڈ فٹ اوور برج پر 29-9-2017 کو مچی غیر معمولی افراتفری پر رپورٹ جاری

Urdu News

نئی دہلی۔ چیف سیفٹی آفیسر، مغربی ریلوے کی سربراہی میں پانچ سینئر ایڈ منسٹریٹیو گریڈ آفیسررس(جوائنٹ سیکریٹری سطح) پر مشتمل ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی  تھی جسے 29-9-2017 کو ممبئی سینٹرل۔ دادر نواحی سیکشن پر نارتھ اینڈ ایف بی او کے ایلفنسٹون روڈ اسٹیشن پر مچی افراتفری کے معاملے کی جانچ کرنی تھی ۔ کمیٹی نے ایک پبلک نوٹس جاری کیا ۔جس میں لوگوں کو اس حادثے سے متعلق کسی قسم کی معلومات یا حادثے سے منسلک شواہد یا ثبوت پیش کرنے کی اپیل کی گئی  تھی۔ اس کمیٹی نے اس حادثے سے وابستہ تمام معاملات جن میں عینی شاہدین سے موصولہ ثبوث، زخمی افراد کے تحریری بیان، ایلفنسٹون روڈ اسٹیشن کے ریلوے افسران کے بیانوں نیز ایف بی او اور اسٹیشن پر نصب تمام کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ۔

کمیٹی نے حادثے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ اس دن بھاری بارش کے سبب پانی بھرجانے اور ایف بی او اور سیڑھیوں پر لوگوں کی آمدورفت میں تقریبا 10 بجے زیادہ اضافہ ہونے کے سبب کثافت بڑھ گئی تھی۔ یہ صورتحال اس وقت اور بھی بگڑ گئی جب ایک پھول فروش کے تمام پھول گر گئے اور کسی نے چلا کر کہا‘‘ ماجھا پھول پاڈلا’’ جسے غلطی سے ‘‘پل’’ گر گیا سمجھ لیا گیا۔ اس سے مچی افراتفری میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ کمیٹی نے ممبئی نواحی اسٹیشنوں کے لئے کچھ قلیل اور طویل مدتی سجھاؤ بھی دیئے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More