11.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ممبئی میں آندھرا ریلوے اسٹیشن کے قریب ریل پٹری پر پُل کا ایک حصہ زمیں دوز

Urdu News

نئیدہلی، ویسٹرن ریلوے   کے ممبئی ڈویژن   کے  ولے پارلے -اندھیری کے درمیان   واقع    روڈ اوور برج    کا ایک حصہ  زمیں دوز ہوگیا  ہے۔ یہ سڑک پُل  اندھیری ریلوے اسٹیشن کے قریب  پیدل چلنے والوں کی آمدورفت کے لئے   تعمیر کیا گیا تھا۔اس  پل کا ایک حصہ  تقریباََ ساڑھے سات بجے  گرگیا ، جس کے نتیجے میں  گورے گاؤں اورباندرہ کے درمیان  چلنے والی گاڑیوں  کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے ۔سا حادثے میں  پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ،جنہیں  علاج کے کوپر اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ریلوے کے ڈاکٹروں پر مشتمل ایک طبی ٹیم بھی زخمیوں کی دیکھ  بھال کررہی ہے ۔دوسری  طرف  این ڈی آر ایف  ،ڈزاسٹر مینجمنٹ  ٹیم  ،فائر بریگیڈ   ،  ایڈیشنل جنرل منیجر / ڈبلیو آر  ، ڈویژنل ریلوے منیجر  /  ممبئی  اور دیگر سینئیر افسران  بھی  بحالی کے  کاموں کی نگرانی کے لئے  موقع پرموجود ہیں ۔

          اس حادثے کے نتیجے میں  مغربی ریلوے کے  نواحی اسٹیشنوں    پر ریلوے کی آمدورفت معطل ہوگئی  ہے  جن میں گورے گاؤں اور باندرہ کے اسٹیشن شامل ہیں ۔ ورار  -گورے گاؤں اور  باندرہ  -چرچ گیٹ کے اسٹیشنوں کے درمیان  لوکل ٹرینیں معمول کے مطابق  چل رہی ہیں۔     اوور ہیڈ  اکیوپمنٹ  (او ایچ ای  ) کی لائنوں کو اس حادثے سے شدید نقصان پہنچا ہے ۔  کمشنر ریلوے سیفٹی (سی آر ایس  ) ،ویسٹرن سرکل اس حادثے کے اسباب کی جانچ کریں گے ۔ اس حادثے کے نتیجے میں  پھنس جانے والے مسافروں کے لئے  مغربی ریلوے کی جانب سے  27  بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔  علاوہ ازیں اس حادثے کے نتیجے میں  پھنسے ہوئے مسافروں کو کھانے پینے کی اشیا  بھی فراہم کرائی جارہی ہیں ۔اس کے ساتھ  ہی ویسٹرن ریلوے  مسافروں کو ایف ایم اور ٹوئیٹر ، فیس بک   کے ذریعہ  حالات کی  ہمہ وقت معلومات فراہم کرارہا ہے ۔اندھیری  -ولے پارلے کے درمیان  کی ہاربر لائنیں  دو بجے دن تک صاف کردئے جانے کا امکان ہے اور گورے گاؤں  – چرچ گیٹ اور  گورے گاؤں  -سی ایس ایم ٹی کے درمیان چلنے والی تیزرفتار  گاڑیوں کی لائنیں  آمدورفت کے لئے سات بجے شام تک صاف کردی جائیں گی ۔ جبکہ سست رفتار گاڑیوں کی لائنیں   نصف شب تک ہی صاف ہوسکیں گی۔اس حادثے کے نتیجے میں  طویل فاصلے طے کرنے والی   ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے ۔اس کے ساتھ  ہی ریلوے

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More