نئی دہلی، ممبئی میں شراکت داری سربراہی اجلاس 2019 کے پچیسویں ایڈیشن کا انعقاد کل سے ہونے جارہا ہے۔ یہ بھارت میں معاشی پالیسی اور ترقی کے رجحانات پر بھارتی اور عالمی لیڈروں کے درمیان بات چیت، بحث، غور و خوض اور ملاقات کا ایک عالمی پلیٹ فارم ہے۔ اس دوروزہ اجلاس کا افتتاح نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو کریں گے۔ توقع ہے کہ اس سربراہی اجلاس سے نئی شراکت داریاں عمل میں آئیں گی اور اعلیٰ سطحی تبادلوں اور بی ٹو بی ملاقاتوں کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کئے جائیں گے۔
12اور 13 جنوری 2019 کو ہونے والا یہ سربراہی اجلاس ایک ابھرتے ہوئے ’’نئے بھارت‘‘ اور ’’نئے عالمی معاشی ایڈریس‘‘ کے موجودہ منظرنامے میں بھارت کی عکاسی کرے گا۔ اس سربراہی اجلاس کا انعقاد حکومت ہند کی وزارت برائے تجارت و صنعت کے محکمہ برائے صنعتی پالیسی اور فروغ اور حکومت مہاراشٹر اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔
اس اجلاس میں نیا بھارت ملک کے اندر اور دنیا کے ساتھ سرگرم مصروفیت اور تعاون کی شکل میں نظر آئے گا۔ کلیدی حصے داروں، پالیسی سازوں، اداروں، تجارت، میڈیا اور تعلیم سے وابستہ لوگوں کے درمیان مذاکرات کئے جائیں گے۔ اس دوروزہ سربراہی اجلاس کے موضوعات درج ذیل عناوین کا احاطہ کریں گے:
- نئے بھارت کے ساتھ شراکت داری
- اصلاحات اور ڈی ریگولیشن – سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اسٹریٹجیز
- انفرا ایکسپنس – ترقی کے لئے انتہائی ناگزیر
- جامع ڈائنامکس – سب کے لئے ایک ڈیجیٹل وائر فریم
اجلاس میں اہم شعبہ جاتی سلسلوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا:
- اختراعات
- انڈیا 4.0 : اے آئی، بگ ڈاٹا
- زراعت اور ڈبہ بند خوراک
- ہیتھ کیئر
- سیاحت اور ہاسپٹلیٹی
- ڈیفنس اور ایروناٹکس
- قابل تجدید توانائی
تجارت و صنعت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو اس اجلاس کی صدارت کریں گے اور اجلاس کے پہلے دن کلیدی خطاب کریں گے۔
جنوبی کوریا کے تجارت کے وزیر جناب کم ہیون چونگ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر معاشیات جناب سلطان بن سعید المنصوری اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ ورلڈ انٹلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل فرانسس گوری بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
سربراہی اجلاس کے موقع پر سریش پربھو، جنوبی کوریا کے تجارت کے وزیر، متحدہ عرب امارات کے وزیر معاشیات، یوکرین کے پہلے نائب وزیراعظم اور معاشی ترقی و تجارت کے وزیر جناب اسٹیفن کوبیو، کمبوڈیو کے کامرس کے اسٹیٹ سکریٹری، نیپال کے صنعت و تجارت اور سپلائی کے وزیر، مالدیپ کی معاشی ترقی کے وزیر مملکت اور بھارت میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن جناب کرسپن سیمون کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ بھارتی وزیر تجارت سری لنکا، افغانستان اور سعودی عرب کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔