16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مناکو کے شہزادہ البرٹ دوئم نے صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، مناکو کے شہزادے البرٹ دوئم نے آج  راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب  رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

شہزادے البرٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ  ہندوستان اور البرٹ نے ہمیشہ  اعتماد  ، دوستی اور آپسی فائدے کے تعاون کو برقرار  رکھا ہے اور  موجودہ دورہ  بھارت سے  تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ  ہندوستان اور مناکو کے تعلقات خوشگوار کی سمت کی جانب گامزن ہیں البتہ  مزید  مل کر کام کرنے کی کافی گنجائش ہے۔ قابل تجدید توانائی ،  آب وہوا میں تبدیلی اور ماحولیات جیسے اہم امور پر  ہم دونوں ملکوں کے درمیان  ذہن سازی کی ضرورت ہے۔ ہم کو باہمی تعاون کے سبھی شعبوں کو ترجیح دینی چاہئے۔ صدر جمہوریہ نے کہا ہندوستان دنیا میں سب سے تیز ابھرتی ہوئی بڑی معیشت ہے  اور مناکو کی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی کمپنیاں  ہندوستان کی ترقی کی داستان سے کافی  فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ بعد میں صدر جمہوریہ شہزادے اور ان کے ہمرا ہ آئے وفد کے لئے  ایک ظہرانے کا اہتمام کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More