19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

منتقلی کی مدت میں سروِس ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق وضاحت

Urdu News

نئی دہلی، ؍ ستمبر   ۔سی بی ای سی نے 28؍ستمبر 2017 کو جاری کئے گئے ایک سرکلر کےذریعے 30؍جون 2017 کے بعد سروس ٹیکس کی ادائیگی کے ضمن میں پیدا ہونے والے کچھ منتقلی کی مدت کے کچھ معاملات کی وضاحت کی ہے۔

اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ایسی صورت میں جبکہ سروس پہلی جولائی 2017 سے پہلے موصول ہوئی ہے  اوراس سروس کیلئے ادائیگی بھی پہلی جولائی 2017 سے پہلے کر دی گئی ہے، لیکن سروس ٹیکس 5 یا 6 جولائی 2017 کو دیا گیا ہے، تو اس طرح کے کریڈٹ کی تفصیلات فارم ایس ٹی -3 کے پارٹ ایک میں  درج کی جانی چاہئے۔ ایسی صورت میں جبکہ ٹیکس دہندگان نےایک اپریل 2017سے 30جون 2017 تک کے عرصے کیلئے  ایس ٹی-3 کا ریٹرن مقررہ تاریخ تک یا اس کے کچھ دن بعد داخل کیا ہے، تو ان کیلئے فوری طورپر ریٹرن داخل کرنے کی گنجائش ہوگی۔ ایسے لوگوں کیلئے جنہوں نے  اپنا ریٹرن 31؍اگست 2017 تک کیلئے داخل کیا ہے، انہیں سمجھا جائے گا کہ انہوں نے31؍اگست 2017 تک اپنا ریٹرن داخل کر دیا ہے۔

ایسی صورت میں جبکہ ٹیکس دہندگان اے سی ای ایس کے تحت رجسٹرڈ نہیں ہیں اور جو اپنا سروس ٹیکس پہلی جولائی 2017 یا اس کے بعد ادا کرنا چاہتا ہے، توانہیں رجسٹریشن کے اے سی ای ایس کے ماڈل کے تحت  ’’نان اسیسی رجسٹریشن‘‘ کے زمرے میں پہلی جولائی کے بعد اپنے سروس ٹیکس کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More