16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

منسکھ لال منڈاویہ نے کاروں پر بلیک فلم اور بمپرگارڈ لگائے جانے سے متعلق قواعدوضوابط کو دوہرایا

Urdu News

نئی دہلی، سڑک نقل وحمل، شاہراہوں، جہاز رانی، کیمیکلز اور کھادوں کے وزیر مملکت جناب منسکھ لال منڈاویہ نے کل لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ سپریم کورٹ نے کسی بھی گاڑی کی سیفٹی شیشوں پر کسی بھی قسم کی ویزوئل لائٹ ٹرانسمیشن(وی ایل ٹی) کی شے؍بلیک فلم چپکانے پر پابندی لگارکھی ہے اور پولس حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کا نہ صرف چالان کریں، بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ گاڑیوں کے سیفٹی شیشوں پر لگائی گئی بلیک فلم یا کوئی دوسری چیز کو فوری طورپر ہٹایا جائے۔مرکزی موٹر گاڑی قوانین 1989ء کے مطابق کسی بھی موٹر گاڑی کے ونڈ اسکرین اورپچھلی اسکرین کا شیشہ ایسا اور ایسے حالات میں ہونا چاہئے کہ ویزوئل لائٹ ٹرانسمیشن 70 فیصد سے قطعی کم نہ ہو۔ اسی طرح سے گاڑی کے سائڈ ونڈو کے شیشہ کے لئے بھی روشنی کا بصری ٹرانسمیشن 50 فیصد سے کم نہ ہو اور یہ بالکل ہندوستان کے معیارات کے مطابق ہوں۔

جناب منسکھ لال منڈاویہ نے مزید بتایا کہ گاڑیوں میں کریش گارڈز ؍بل بارز کا لگایا جانا بھی موٹر گاڑی ایکٹ 1988ء کی خلاف ورزی ہے اور مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 190 اور دفعہ 191 کے تحت اس پر جرمانہ ہے۔ سڑک نقل وحمل اورشاہراہوں کی وزارت نے موٹر گاڑیوں میں غیر قانونی طورپر کریش گارڈز ؍بل بارز لگانے کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایڈوائزری جاری کی ہے۔ آخری میل کو جوڑنے اور نجی سطح استعمال کو بہتر بنانے کے لئے وزارت نے چار پہیوں والی سائیکل کو غیر موٹر گاڑیوں کے زمرے میں رکھا ہے۔

ایک دیگر سوال کے تحریری جواب میں جناب منسکھ لال منڈاویہ نے ایوان کو مطلع کیا کہ بھارت  مالاپریوجنا کے تحت حکومت 28 شہروں میں رنگ روڈ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ علاوہ ازیں وزارت قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک پر سانس روکنے والی راہوں اور بھیڑ بھاڑ کو ختم کرنے کے لئے بھی منصوبہ بنارہی ہے۔

سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت کے فلیگ شپ اقدام قومی الیکٹرونک ٹول کلیکشن (این ای ٹی سی) کو ملک بھر میں نافذ کیا جارہا ہے، تاکہ گاڑیوں کی آمد ورفت میں تاخیر نہ ہو اور آسان ٹریفک نقل و حمل کو یقینی بنایا جاسکے اور ٹول پلازہ پر آسانی سے ٹول کی وصولی ہوسکے۔ اس سلسلے میں قومی شاہراہوں کی ہندوستانی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) فی الحال این ای ٹی سی پروگرام کے تحت ریاستی ٹول پلازہ کو لانے کے لئے ایک معیاری  آپریٹنگ طریقہ کار کی تیاری میں مصروف ہے۔ اب تک 26ریاستی ٹول پلازہ کو اس نظام کے تحت لایا جاچکا ہے اور این ای ٹی سی پروگرام کے تحت مزید ریاستی ٹول پلازہ کو اس کے اندر شامل کرنے کے لئے منتخب ریاستوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے میٹنگوں کا سلسلہ جاری  ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More