17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

منیلا میں 15ویں آسیان انڈیا چوٹی کانفرنس میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ابتدائی بیان

Opening Statement by Prime Minister at 15th ASEAN-India Summit
Urdu News

 آسیان کے قیام کے   50 سال  مکمل ہونے کے  موقع پر  مجھے پہلی مرتبہ   منیلا آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔   ہم    آسیان – ہندستان   مذاکرات پارٹنرشپ   کا 25واں سال بھی منارہے ہیں۔

 اس اہم سال میں  ، میں   آسیان کی قیادت کے لئے  فلپائن کی ستائش کرتا ہوں  اور جناب صدر   اس   چوٹی کانفرنس کے شاندار انتظامات کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

میں   ویتنام کے   وزیراعظم محترم   کا بھی     شکریہ ادا کرتا ہوں  کہ    آسیان-ہندستان شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لئے    وویت نام نے  ایک    تعاون کار کے طور پر اپنا رول ادا کیا ہے۔

معزز  حضرات!

آسیان کے      شاندار سفر کی عکاسی      اس تقریب سے    پوری طرح ہورہی ہے۔

 اس تاریخی موقع پر  مجھے اعتماد ہے کہ آسیان ایک ویژن  ، ایک شناخت  اور ایک   آزاد   برادری  کے طور پر   مل جل کر کام کرنے کا   مزید عزم کرے گا ۔

 ہندستان کی   مشرق رخ پالیسی    آسیان کے اطراف گھومتی ہے    اور   ہندستان بحرالکاہل علاقہ میں علاقائی سلامتی کے  بنیادی ڈھانچے کی مرکزیت اس سے  بالکل واضح ہوجاتی ہے۔

تیسرے  آسیان ہندستان   لائحہ عمل کے تحت   تعاون کے ہمارے ہمہ جہت ایجنڈے نے  اچھی پیش رفت کی ہے اور اس نے سیاسی سلامتی اور اقتصادی  اور ثقافتی شراکت داری کے تین اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا ہے۔

محترم  حضرات!

ہندستان اور آسیان  ملکوں کے درمیان  ہزاروں سال پہلے  جو  آبی تعلقات     قائم ہوئے تھے  ا ن کی وجہ سے   ہمارے  مابین    بحری راستے سے  تجارت ممکن ہوسکی اور ہمیں     ان تعلقات کو  مزید مستحکم بنانے کے لئے     تندہی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔  ہندستان ،    اصولوں پر مبنی علاقائی سلامتی    ڈھانچے کے  حصول میں آسیان کو   اپنی    سرگرم   حمایت کا یقین دلاتا ہے   جو  علاقے کے مفادات  اور اس کی  پرامن ترقی کے لئے ضروری ہے۔

 ہم نے  دہشت گردی  اور پرتشدد  انتہا پسندی   کے خلاف   انفرادی طور پر   لڑنے کے لئے  سخت محنت کی ہے۔   اب وقت آگیا ہے کہ ہم    اس اہم شعبے میں     تعاون بڑھا کر  اس چیلنج کا مشترکہ طور پر   مقابلہ کریں۔

محترم حضرات!

 ہماری 25ویں سالانہ تقریبات کے لئے      ‘‘ مشترکہ اقدار   ،  مشترکہ  قسمت ’’کے عنوان سے  جو تقریبات ہوئی ہیں ان میں بہت سی یادگاری  سرگرمیاں      رونما ہوئی ہیں۔

میں سب کے فائدہ کے لئے   اس یادگاری سال  کے   نقطہ عروج  پر پہنچنے کا منتظر ہوں    اور  25 جنوری 2018 کو  نئی دہلی میں    ہندستان-   آسیان خصوصی یادگاری چوٹی کانفرنس میں   آپ کا استقبال کرنے کا خواہش مند ہوں۔

 ہندستان کے    ایک ارب 25 کروڑ لوگ   ہمارے   69 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں آسیان کے رہنماؤں کا مہمانان خصوصی کے طور پر  خیر مقدم کرنے کے لئے بے چین ہیں۔

 میں،  ہماری   مشترکہ   قسمت کے حصو ل کے لئے   آپ لوگوں کے ساتھ   مل کر کام کرنے کے لئے عہد بند ہوں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More