21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

منی پور کی راجدھانی امپھال میں بین الاقوامی سیاحت مارٹ 2019 کے دوسرے دن دیرپا سیاحت خریدار اور فروخت کار کے درمیان ربط ضبط اور ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت ‘‘کی پہل پر توجہ مرکوز کی گئی

Urdu News

آٹھواں بین الاقوامی سیاحت مارٹ (آئی ٹی ایم) -2019   میں ،جو 23 سے 25 نومبر 2019 تک امپھال میں منعقد کیا جارہا ہے ، 19ملکوں کے 34 غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سفر کی صنعت کی نمائندگی  49 گھریلو مندوبین نے کی۔

آئی ٹی ایم کے دوسرے دن کی تقریبات  شمال مشرقی ریاستوں اروناچل پردیش، آسام، منی پور ، میگھالیہ، میزورم ، ناگالینڈ، تریپورہ اور سکم کی سیاحت کے سبھی محکموں کی طرف سے  پرزنٹیشن دیے جانے کے ساتھ شروع ہوئی۔ محکموں نے اپنے اپنے پرزنٹیشن  میں  اپنے سیاحتی  مقامات  کو نمایاں کیا۔

پرزنٹیشنس کے بعد حکومت ہند کی  سیاحت کی وزارت  کی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل محترمہ  روپندر برار  نے ایک پینل مذاکرے کی نظامت کی۔ اس مذاکرے میں  معروف  شخصیتیں بھارت کے  گھریلو ٹور آپریٹروں کی ایسوسی ایشن کے نمائندہ جناب چیتن گپتا شمال مشرقی خطے کے  ایک سرکردہ ٹور آپریٹر جناب ارجت پُرکایستھ اور بھارت کے  ایڈوینچر ٹور آپریٹروں کی ایسوسی ایشن کے صدر کیپٹن سودیش کمارشامل تھیں ۔ ان شخصیات نے  دیرپا سیاحت  ، اقتصادی ترقی اور روزگا رکیلئے ایک انجن کے موضوع پر  تبادلہ خیال کیا۔

شمال مشرقی ریاست  کی  سیاحت کے محکموں  کی طرف سے ایک نمائش بھی  آئی ٹی ایم 2019 کی طرف راغب  کرنے کا ایک پروگرام رہی۔  نمائش میں  دستکاری کے خوبصورت نمونے ، ہتھ کرگھے اور شمال مشرق کی سیاحتی  مصنوعات  کی نمائش کی گئی جس سے  بین الاقوامی اور گھریلو  دونوں ہی مندوبین  کیلئے جذبے کا وسیلہ رہیں۔

مدھیہ پردیش  کی ریاستی حکومت کو ، منی پور کی ریاست  کے ساتھ  ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ پہل کے تحت  آئی ٹی ایم 2019 میں مدعو کیا گیا اور  یونیورسٹی اور کالج کے  مقامی  تقریباً 150 طلباء کے ایک گروپ  کو پرزنٹیشن دیا گیا جنہیں سیاحت سے متعلق دلچسپیوں، میلوں اور فسیٹولز  دستکاری کے نمونوں، ثقافت، تاریخی مقامات،  طرح طرح کے کھانوں،  جنگلاتی زندگی  اور  ایڈوینچر سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔  طلباء نے  مدھیہ پردیش پر  ایک دلچسپ پرزنٹیشن کے بعد  بات چیت کے  ایک  جلسے کے دوران  مدھیہ پردیش کے بارے میں مختلف سوالات  پوچھے ۔ یہ پرزنٹیشن  ایم پی ایس ٹی ڈی سی  کے  ڈائرکٹر (انویسٹمنٹ پروموشن)  جناب اے کے رجوریا نے  دیا تھا۔ اس کے علاوہ  طلباء اورمندوبین نے   ایک گوند آرٹسٹ  کی بنائی ہوئی روایتی  گوند پینٹنگس دیکھیں جو  خاص اسی مقصد سے  بھوپال آئے تھے۔

اس دن کی ایک اور خاص بات  بین الاقوامی  اور گھریلو  خریدروں کے درمیان بزنس ٹو بزنس (بی-2- بی) اجلاس تھا جس نے شمال مشرقی خطے کے فروخت کاروں سے تال میل رکھا۔

آئی ٹی ایم2019 کے  سبھی مندوبین نے  بھاگیہ چندر  اوپن ایئرتھیٹر  (بی او اے ٹی)  میں شام کے وقت  بعد میں سنگئی فیسٹول  کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔  تقریب کا افتتاح  منی پور کے وزیراعلیٰ جناب  این بیرین سنگھ   نے  آسیان ملکوں کے  مشنوں کے آٹھ  سربراہان کی موجودگی میں کیا۔  اس تقریب میں  منی پور کا ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا جس کی کوریو گرافی  منی پوری ثقافتی پروگرام  کی طرف سے کی گئی تھی۔ اس دن کا اختتام  منی پور سرکار کی طرف سے  دیے گئے  ایک عشائیے کے ساتھ ہوا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More