Online Latest News Hindi News , Bollywood News

من سکھ منڈاویا نے کووڈ کیئر مینجمنٹ کے لئے اہم بندرگاہوں کے اسپتالوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب من سکھ منڈاویا نے کووڈ-19 کی دوسری لہر کے پیش نظر اہم بندرگاہوں کے اسپتالوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ سبھی اہم بندرگاہوں کے چیئرپرسن نے میٹنگ میں کووڈ کیئر کے لئے وقف اسپتالوں کی صورت حال سے واقف کرایا۔

فی الحال ملک بھر میں 12 اہم بندرگاہ کووڈ کی دیکھ بھال کے لئے وقف 9 اسپتال چلارہے ہیں۔ وشاکھاپٹنم پورٹ ٹرسٹ، کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ، ممبئی پورٹ ٹرسٹ، مورموگاؤ پورٹ ٹرسٹ، چنئی پورٹ ٹرسٹ، ممبئی پورٹ ٹرسٹ، جے این پورٹ ٹرسٹ، دین دیال پورٹ ٹرسٹ، (پہلے کاندلا پورٹ) ان اسپتالوں کو چلانے کا کام کررہے ہیں۔ یہ اسپتال کل 422 آئیسولیشن بیڈ، 305 آکسیجن کی سہولت سے لیس بیڈ، 28 آئی سی یو بیڈ اور وینٹی لیٹر کی کل صلاحیت کے ساتھ کووڈ-19 مریضوں کی دیکھ بھال کی سہولت دستیاب کرارہے ہیں۔

مرکزی وزیر نے اہم بندرگاہوں کے سبھی چیئرپرسن کو ہدایت دی کہ وہ سی ایس آر فنڈ کا استعمال کرکے اپنی صلاحیتوں اور سہولتوں میں اضافہ کریں اور آنے والے دنوں میں انھیں ہر ممکن کوشش کے ساتھ جلد فعال بنانے کا کام تیزی کے ساتھ انجام دیں۔ جناب منڈاویا نے سبھی چیئرپرسن کو سبھی اہم بندرگاہوں پر ذاتی طور پر طبی آکسیجن سے متعلق مال بردار گاڑیوں کی نگرانی اور انھیں بہتر طریقے سے چلائے جانے کی ہدایت دی۔

جناب منڈاویا نے اپنی اختتامی تقریر میں کہا کہ بھارت اس وقت غیرمعمولی صورت حال کا سامنا کررہا ہے اور ہمیں ہر ممکن کوشش کے ساتھ اپنی بندرگاہوں کے اسپتالوں کی صلاحیت کا استعمال کرکے بحران سے اس وقت میں ملک کے لئے تعاون دینا چاہئے۔ ہم سبھی اہم بندرگاہوں کی پیہم اور متحدہ کوششوں کے ساتھ اس وبا سے لڑنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More