9.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

’’من کی بات‘‘ کے ذریعے وزیر اعظم کی جانب سے مہمیز لگانے کے بعد کھادی کی فروخت میں کئی گنا اضافہ

Urdu News

 نئی دہلی: کھادی کو فروغ دینے کی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی  بار بار کی  اپیلوں کی بدولت 2014 سے ملک بھر میں کھادی مصنوعات کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

اکتوبر 2016 کے بعد سے نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کھادی انڈیا کے اہم ترین آؤٹ لیٹ میں 11 مختلف مواقع پر ایک دن میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا سامان فروخت ہوا ہے۔

اتوار 25 جولائی کو نشر ہونے والے وزیر اعظم کے ریڈیو پروگرام ’’ من کی بات ‘‘کی تازہ قسط میں کھادی کی اس ریکارڈ کارکردگی کا خاص طور پر ذکر سامنے آیا۔

جو بات اس کارکردگی کو اور بھی اہم بناتی  ہے وہ یہ حقیقت ہے کہ اقتصادی پریشانی اور عالمی وبا کورونا  کے خوف کے باوجود  اکتوبر – نومبر 2020 میں کھادی کی محض ایک دن کی فروخت  4 مرتبہ ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی۔ اس سے قبل 2018 میں بھی  کھادی کے سی پی آؤٹ لیٹ میں چار مرتبہ ایک دن میں ایک کروڑ روپے کا سامان فروخت ہوا۔ 2 اکتوبر 2019 کو  کھادی اینڈ ویلج انڈسٹریز کمیشن نے (سی کے آئی سی) نے سی پی آؤٹ لیٹ پر سب سے زیادہ ایک دن میں 1.27 کروڑ روپے کی کھادی اشیا فروخت کیں جو آج تک ایک ریکارڈ ہے۔

22 اکتوبر 2016 کو  پہلی مرتبہ سی پی میں کھادی انڈیا آوٹ لیٹ میں ایک دن میں 1.16 کروڑ روپے کی اشیاء  فروخت ہوئیں۔ اس سے قبل  سب سے زیادہ ایک دن کی فروخت 66.81 لاکھ روپے کی تھی جو 4 اکتوبر 2014 کو ریکارڈ کی گئی تھی۔ ایسا “من کی بات” کے ذریعہ وزیر اعظم کے پہلے خطاب کے ایک دن بعد ہوا تھا۔ اپنے ریڈیو پروگرام کی پہلی قسط میں وزیر اعظم نے ملک کے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کم سے کم ایک کھادی چیز خریدیں۔ اس سے غریب کاریگروں کو دیوالی کے موقع پر چراغاں کرنے میں مدد ملے گی۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونئے کمار سکسینہ نے کھادی فروخت میں اضافے کو وزیراعظم کی طرف سے کھادی کو فروغ دینے کی مستقل حمایت کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ محترم وزیر اعظم کی اپیلوں کی وجہ سے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد خاص طور پر نوجوانان کھادی خریدنے کی طرف راغب ہوئے۔ “سودیشی” کے آس پاس بڑھتی ہوئی تجارت نے عالمی وبا کوویڈ 19 کے آزمائشی دور  میں بھی لاکھوں دیہاتی صنعتوں کی ترقی میں نمایاں مدد کی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 21-2020 میں عالمی وبا کوویڈ 19  کے شدید اثرات کے باوجود کے وی آئی سی نے سب سے زیادہ 95,741.74 کروڑ روپے کا سالانہ کاروبار کیا  جبکہ اس کے مقابلے میں سال 20- 2019 میں 88,887 کروڑ روپے کا کاروبار ہوا تھا۔ یہ نمو 7.71 فیصد کی ہے۔

کھادی اشیاء کییک روزہ فروخت کے اعداد و شمار:

  • اکتوبر، 2014 – 66.81 لاکھ روپے
  • 2اکتوبر، 2015۔ 91.42 لاکھ روپے
  • 22اکتوبر، 2016 – 116.13 لاکھ روپے
  • 17اکتوبر، 2017 – 117.08 لاکھ روپے
  • 2اکتوبر، 2018 – 105.94 لاکھ روپے
  • 13اکتوبر، 2018 – 125.25 لاکھ روپے
  • 17اکتوبر، 2018 – 102.72 لاکھ روپے
  • 20اکتوبر، 2018 – 102.14 لاکھ روپے
  • 2اکتوبر، 2019 – 127.57 لاکھ روپے
  • 2اکتوبر، 2020 – 102.24 لاکھ روپے
  • 24اکتوبر، 2020 – 105.62 لاکھ روپے
  • 7نومبر، 2020 – 106.18 لاکھ روپے
  • 13نومبر، 2020 – 111.40 لاکھ روپے

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More