15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

موجودہ مالی برس 2018-19 کے دوران میوزیم کی ترقی کے لئے کل 10598.00 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں: ڈاکٹر مہیش شرما

Urdu News

نئی دہلی: ۔ثقافت کے وزیرمملکت(آزادانہ چارج)، نیز ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیرمملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ موجودہ مالی برس 2018-19 کے دوران عجائب گھروں کی ترقی کے لئے کل 10598.00 لاکھ روپے مختص کئے گئے  ہیں۔ ریاست کرناٹک میں سرکاری کتب خانوں اور عجائب گھروں سے متعلق ایک خصوصی سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر مہیش شرما نے بتایا کہ ریاستی  مرکزی لائبریری، بنگلورو کے لئے 223لاکھ کی خصوصی مالی امداد کی منظوری دی گئی ہے۔جبکہ کتب خانوں سے متعلق قومی مشن اسکیم کے تحت گورنمنٹ ڈسٹرکٹ لائبریری،شی موگا کے لئے 87 لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دی گئی ہے۔ ایک ریاستی مرکزی  لائبریری اور ایک ڈسٹرکٹ لائبریری کوہر  ایک ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مالی امداد فراہم کی جاتی ہے جیسا کہ ریاستی/مرکز کے زیرانتظام علاقے کی لائبریری اتھاریٹی کے ذریعہ درج ذیل مقاصد کے لئے سفارش کی گئی ہے:

  1. بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا
  2. ٹیکنالوجی کی جدید کاری ا ور فروغ، نیز خدمات کی جدید کاری
  3. خصوصی طور پر معذور افراد کے لئے سہولتوں کا قیام
  4.        مقامی ضرورتوں کے علاوہ  آؤٹ ریچ  پروگراموں کی ضرورتوں  کو پورا کرنے کے لئے کتب بینی  کے وسائل کی خریداری

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More